مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ”جزائے خیر“ عطاء فرمائیں..حضرت امام معروف کرخی
کو..انہوں نے اللہ تعالی کی حمد و شکر کا ایسا نصاب سکھایا کہ..اس پر عمل کرنے سے زندگی
کے خوشگوار لمحات میں سرشاری آجاتی ہے..زندگی کے خوشگوار لمحات تو بس وھی ہوتے ہیں
جب کوئی انسان..اللہ تعالی کے ذکر، اللہ تعالی کی یاد..اللہ تعالی کے نام اور اللہ
تعالی کے کام میں ہو..خصوصاجب مکمل توجہ اللہ تعالی کی طرف ہو..اللہ تعالی کا کلام..اللہ
تعالی سے باتیں..اللہ تعالی کا شکر..اللہ تعالی سے استغفار..اللہ تعالی سے شرمندگی..اللہ
تعالی سے ملاقات کا جذبہ..آپ اللہ تعالی کی نعمتیں یاد کرکے..اللہ تعالی کے احسان میں
ڈوب کر..اللہ تعالی کا شکر ادا کر رھے ہوں..اس سے زیادہ مسرت اور خوشگواری اور کیا
ہو سکتی ہے؟..حضرت شیخ معروف کرخی..اللہ تعالی کے شکر میں ڈوبے ھوئے بندے تھے..اس لئے
ان پر شکر کے طریقوں کا راز کھلتا چلا گیا..فرماتے ہیں تین نعمتوں کو یاد کرنا ”شکر“
ہے اور ان کو بھول جانا ”ناشکری“ ہے..1.اللہ تعالی نے ھمیں پیدا فرمایا..اس پر اللہ
تعالی کا شکر..آپ غور کریں اکثر لوگ ساری زندگی اس نعمت کو کبھی یاد نہیں کرتے اور
نہ اس کا شکر ادا کرتے ھیں..2.اللہ تعالی نے ھمیں علم دیا..بہت کچھ سکھایا..جبکہ ھم
کچھ بھی نہیں جانتے تھے..اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر..3.اللہ تعالی نے ھمیں رزق عطاء
فرمایا..جبکہ ھم خالی ہاتھ پیدا ھوئے تھے..اس پر اللہ تعالی کا شکر..ان تین نعمتوں
کے شکر پر مشتمل آسان عربی دعاء..اور شکر کا باقی نصاب کسی اگلے..مکتوب میں ان شاءاللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله