<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کی ”حمد“..اللہ تعالی کا شکر..اس پر کہ ھمیں
پیدا فرمایا..ھمیں سکھایا..ھمیں رزق عطاء فرمایا..حضرت شیخ معروف کرخی رحمہ اللہ تعالی
نے ان تین نعمتوں کے شکر کے لئے یہ دعاء سکھائی ہے..الحمد لله الذی خلقنی ولم اك شيئا..والحمد
لله الذی علمنی و لم اعلم شيئا والحمد لله الذی رزقنی و لم املك شيئا..تمام تعریفیں
اللہ تعالی کے لئے جس نے مجھے پیدا فرمایا حالانکہ میں کچھ بھی نہیں تھا..اور تمام
تعریفیں اللہ تعالی کے لئے جس نے مجھے علم دیا حالانکہ میں کچھ بھی نہیں جانتا تھا
اور تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لئے جس نے مجھے رزق دیا حالانکہ میں کسی چیز کا مالک
نہیں تھا..حضرت معروف رحمہ اللہ تعالی فرماتے ھیں..جو شخص پانچ بار کہے ”الحمدللہ رب
العالمین“ تو اللہ تعالی اسکی طرف نظر فرماتے ھیں یعنی رحمت کی نظر..اور جو کہے ”الحمدللہ
کثیرا“ تو اللہ تعالی اس کے لئے ھنستے ھیں..یعنی خوش ھوتے ھیں..اور جو کہے ”الحمد للہ
ابدا“ تو اللہ تعالی فرماتے ھیں کہ اس کے لئے ہمیشہ کی حمد لکھ دو..اور فرمایا کہ جو
شخص ان الفاظ میں حمد کرے تو اس نے تمام آسمان و زمین والوں کی ”تسبیح“ کرلی..اللهم
لك الحمد اضعاف ماسبحک جميع خلقك..یا اللہ آپ کی ساری مخلوق آپ کی جتنی تسبیح کرتی
ہے اس سے کئی گنا زیادہ آپ کی حمد..بےشک..بڑی خوش نصیبی ہے اس مسلمان کی جسے ”حمد“
و شکر کا ذوق..اور یہ طریقے نصیب ھو جائیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله