مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کا احسان کہ..ھمیں ایک مقبول ولی..حضرت شیخ معروف کرخی رحمہ اللہ تعالی کی وساطت سے حمد وشکر کا ایک بہترین وظیفہ..اور مراقبہ مل گیا...ھمیں جب کوئی نعمت ملے اسوقت..اور ویسے بھی دن رات میں ایک بار یا زیادہ..اللہ تعالی کے احسانمند ھوکر..اللہ تعالی کی طرف توجہ کر کے بیٹھ جائیں..اور حمد کے یہ چھ صیغے پانچ پانچ بار ادا کریں..وقت نہ ہو تو ایک بار بھی ٹھیک ہے..(1)الحمدللہ رب العالمین..(2)الحمدللہ کثیرا..(3)الحمدللہ أبدا..(4)اللهم لك الحمد عدد عفوک عن خلقك..(5) اللهم لك الحمد اضعاف ما سبحک جمیع خلقك..(6)الحمد لله الذی خلقنی ولم أك شيئا والحمد لله الذی علمنی و لم اعلم شيئا والحمد لله الذی رزقنی و لم املك شيئا..اول آخر..درود شریف بھی پڑھ لیں..دل نور اور تشکر سے بھر جائے گا..نامہ اعمال بھی خوب وزنی ہو جائے گا ان شاءاللہ..حضرت معروف فرماتے ہیں..جو شخص نیند سے بیدار ھوتے ھی یہ الفاظ پڑھ لے تو اللہ تعالی حضرت جبرئیل علیہ السلام سے فرماتے ہیں کہ میرے بندے کی حاجت پوری کر دو..الفاظ یہ ھیں..سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر ولا حول ولا قوه الا بالله العلي العظيم..بہت قیمتی، مفید اور بھاری عمل ہے..اس کی مستقل عادت ڈالیں تو..بہت کچھ دنیا و آخرت میں مل جائے گا..ان شاءاللہ..اور نیند سے بیدار ھونے پر اکثر لوگوں کو جو تنگی، ناشکری، سستی کا حملہ ھوتا ہے اس سے بھی نجات مل جائے گی..اور دیگر مسنون دعاؤں کی توفیق بھی..ان شاءاللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله