مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی سے دائمی ایمان، سچے یقین، پکے اخلاص اور مقبول
اعمال کا سؤال ہے..1.کل عرض کیا تھا کہ..انسان کے تخیل کی طاقت بہت ہے..کئی لوگ نہیں
سمجھے..آسان یہ کہ آپ خیالات میں دنیا بھر کے بادشاہ بن جائیں..کوئی چیز ایجاد کرلیں،
کسی بادشاہ کو مرغا بنا دیں..یہ سب کر سکتے ھیں..مگر جنت ہمارے خیالات سے بھی اتنی
بلند..اتنی ماوراء اور اتنی شاندار ہے کہ..ھم اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے..جنت کو چھوٹا
نہ سمجھیں..نہ چھوٹا بنائیں..جنت ھماری آواز بھی سنتی ہے..تفصیل پھر کبھی ان شاء اللہ..2.رمضان
المبارک تک ھم میں سے کون پہنچے گا..کون نہیں؟ اللہ تعالی ہی جانتے ھیں..مگر ھم ایک
دو دن پہلے ان اعمال کی نیت تو باندھ لیں..نیت کا ثواب بھی بڑا ہے..
•
سارے روزے..انمیں زبان، آنکھ اور کان کا بھی حرام اور فضول
چیزوں سے روزہ
•
تمام نمازیں باجماعت..خواتین اول وقت میں..تراویح کا خاص
اھتمام اور تہجد کسی دن ناغہ نہ ھو
•
روزانہ انفاق فی سبیل اللہ، صدقہ، کم از کم ایک مسلمان کو
افطار کرانا
•
قرآن کا مہینہ قرآن مجید کے ساتھ..زیادہ تلاوت، کچھ ترجمہ،
کچھ نسخے تقسیم
•
صلہ رحمی، اپنے ملازموں پر کام کی تخفیف..فطرانہ بروقت
•
اعتکاف کی کوشش، لیلۃ القدر کی تلاش..موبائل بہت کم..ویڈیو
بالکل نہ
•
کلمہ طیبہ، استغفار، جنت کا سوال، جہنم سے پناہ، درود شریف،
دعائے عافیت، حمدوشکر
•
سحری بابرکت کھانا ہے، ضرور کھائیں..اور اسمیں کھجور کے
چند دانوں کا بھی فیض پائیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله