مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کا شکر..مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کا انعام آگیا..الحمدللہ ”رمضان“ آگیا..اھل پاکستان آج مغرب میں..استقبال کریں گے..پہلی رات کی تراویح چھوٹ نہ جائے ورنہ پورا مہینہ سستی رھتی ہے..مسلمان واقعی خوش نصیب ھیں..اتنے سخت حالات میں بھی انہیں رمضان المبارک مل رہا ہے..اب وہ ایک کے ستر اور ستر کے لاکھوں بنالیں گے، مالا مال ھو جائیں گے..رحمتوں میں ڈوب جائیں گے..اونچی پروازیں پائیں گے..ان شاء اللّٰہ..رمضان کی پہلی رات..نئے چاند کے مسنون اور مجرب اعمال کے اھتمام کے ساتھ ساتھ..سورۃالفتح بھی دو رکعت میں پڑھ لیں..پورا سال حفاظت رھتی ہے اور رزق کی بہت وسعت رھتی ہے..اھل دل کا سالہا سال کا مجرب عمل ہے..اس رمضان المبارک میں کوشش کریں کہ سورۃ الفتح کا ترجمہ بھی سمجھ لیں..اور تفسیر بھی..قرآن مجید کی تلاوت بہت اونچا عمل ہے مگر قرآن پاک کو سمجھنا اس سے بھی اونچا اور افضل عمل ہے..اس لئے تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کے لئے بھی کچھ وقت نکال لیا کریں..الحمدللہ رمضان المبارک کی آمد پر دل بہت خوش ہے..دل چاھتا ہے آپ کو بہت،بہت،بہت مبارکباد دوں..لیجئے مبارکباد قبول کیجئے..اللہ تعالی مجھے اور آپ کو اپنی رحمت ،مغفرت اور عافیت والا خاص رمضان نصیب فرمائیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله