<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله
وبرکاته..
اللہ تعالی کی حمد
بے شمار..رمضان المبارک کے تشریف لانے کی خوشی محسوس کریں..بہت خوشی..بہت زیادہ خوشی..اصل
میں تو غم اور خوشی خود محسوس ھو جاتے ھیں..ان کے لئے کوشش نہیں کرنی پڑتی..مگر بعض
اوقات دل اور ذھن حاضر نہیں ھوتے..یا وقتی پریشانی کا اثر حاوی ھوتا ہے..اسوقت خود
کو سمجھانا پڑتا ہے.. مثلاً گھر میں بیٹے کا انتظار تھا..مگر بیٹی پیدا ھوگئی..اب فوری
خوشی محسوس نہیں ھوگی..لیکن جب خود کو سمجھائیں تو دل خوشی میں ڈوب جائے گا..تب اللہ
تعالی کی رحمت چھم چھم برسنے لگے گی..رمضان المبارک میں ایک رکعت نفل ایک ہزار نفل
کے برابر ہے..لیلۃ القدر میں لاکھوں سے بھی اوپر..ہرنیکی ،ہرعبادت وزن دار..اگر ھمت
کمزور ہے تو شروع میں زیادہ بوجھ
نہ لیں..بس صرف موبائل پر اپنی مصروفیت آدھی سے کم کردیں..ان شاءاللہ رمضان المبارک
کا نور اور سرور چڑھنا شروع ھو جائے گا..دوسرا یہ کہ جو نیکی کریں وہ اگرچہ کم ہو مگر
دل کی خوشی اور سلیقے کے ساتھ ہو..قرآن مجید کی تلاوت ”ترتیل“ سے کریں.. صاف صاف ،تجوید
کے مطابق..مزے لے لے کر..بہت تیز ،جلدی، گھاس کاٹنے کی طرح نہ..یہ عظیم ترین کلام ہے..اس
کے آگے فرشتے لرزتے ھیں..اور پہاڑ اس کا وزن اٹھانے سے قاصر ھیں..چلیں خوشی کریں،مسکرائیں..خوشی
منائیں..رمضان آگیا..ھم بھی قدروقیمت والے ہوگئے..الحمدللہ..ماشاءاللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد
رسول الله