مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کے خزانے بے شمار..جب کلمہ طیبہ پڑھیں، تلاوت کریں، ذکر کریں..آخر میں کم ازکم تیرہ عظیم الشان نعمتیں مانگ لیا کریں..اور چار حفاظتی تالے لگا دیا کریں..جو ضروری تیرہ چیزیں مانگنی ھیں..انمیں سے تین اس دعاء میں ھیں..ربنا اتنا فی الدنيا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار..1.دنیا کی ہر بھلائی..2.آخرت کی ہر بھلائی..3.جہنم سے حفاظت..قرآن مجید نے سمجھایا ہے کہ ”حج“ کے بعد جو لوگ یہ دعاء مانگتے ھیں..وہ اپنی محنت اور اپنا عمل پورا پورا کما لیتے ھیں..اور حدیث شریف میں آتا ہے کہ..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعاء بہت کثرت سے مانگتے تھے..اور بعض صحابہ کرام جیسے حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا ذوق یہ تھا کہ..اگر ایک دعاء مانگنے کا موقع ہوتا تو صرف یہی دعاء مانگتے..اور جب کسی کو دعاء دیتے یا کوئی دعاء کی درخواست کرتا تو اسے یہی دعاء دیتے..حقیقت یہ ہے کہ..یہ دعاء ہزاروں، لاکھوں دعاؤں، وظیفوں اور غیر مسنون چلوں سے بھاری ہے..بس شرط یہ ہے کہ ھمیں اس کا ذوق اور اسکی قدر نصیب ھوجائے..یہ دعاء قرآن کے الفاظ میں تو اوپر لکھ دی ہے..حدیث میں ”ربنا“ کی جگہ ”اللهم“آیا ہے..اللهم اتنا فی الدنيا حسنۃ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار..نماز کے رکوع، سجدوں میں حدیث والے الفاظ سے مانگ لیا کریں..اور جب کسی اور کو یہ دعاء دینی ہو تو ”اتنا“ اور ”وقنا“ کی ضمیر بدل دیا کریں.. مثلا..اتہ..اتھم..وقہ..وقھم وغیرہ..اس مکتوب کا باقی حصہ کل ان شاءاللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله