مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی سے ”اعمال صالحہ“ کی قبولیت کا سؤال ہے..
(1) چار چیزیں ایسی ھیں جو ہر نیکی کو..قیامت تک محفوظ اور مقبول بنانے کا ذریعہ ھیں..1.کلمہ طیبہ..لا الہ الا اللہ..2. تسبیح، سبحان اللہ..3.حمد، الحمدللہ..4.استغفار..
(2) جس عمل کے بعد یہ چار چیزیں آجائیں..وہ عمل محفوظ ہو جاتا ہے..شیطان اسے چرا نہیں سکتا..نفس اس پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا..اور وہ عمل مزید بڑھتا اور پھیلتا جاتا ہے..بس یہ آسان سے کلمات..لا اله الا الله، سبحان الله وبحمده، استغفر الله..
(3) قرآن مجید کی سورہ ”النصر“ کو ایک بار سمجھ کر پڑھ لیں..علم کا یہ عظیم باب روشن ھوجائے گا..اور اعمال کو محفوظ و مقبول بنانے کا یہ راز ھمیشہ کے لئے سمجھ میں آجائے گا ان شاءاللہ..
(4) اصل حفاظتی مہریں تو یہی چار ھیں..کلمہ طیبہ، تسبیح، حمد، استغفار..مگر ان چار چیزوں کے لئے..الفاظ کون سے اختیار کرنے ھیں..احادیث مبارکہ میں کئی صیغے آئے ھیں..مثلاً..سبحانك اللهم وبحمدك لا اله الا انت استغفرك واتوب اليك..اور سبحانك ربنا وبحمدك اللهم اغفرلی..وغیرہ وغیرہ..جو بھی اختیار کریں یا ویسے ھی..لا اله الا الله، سبحان الله وبحمده، استغفر الله..توجہ سے پڑھ لیا کریں..اور ہر دعاء کی قبولیت کے لئے اول آخر درود شریف کا اھتمام رھے..مغرب سے جمعہ شریف مقابلہ حسن مرحبا!..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله