<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی سے اپنے لئے بھی عافیت مانگنی چاھئے..اور دوسرے مسلمانوں کے لئے بھی..خصوصا بیمار، پریشان حال اور مصیبت زدہ افراد کے لئے..اور جو مسلمان وفات پاچکے ان کے لئے بھی ”عافیت“ کی دعاء بہت قیمتی ہے..عافیت کی دعاء اپنے اور دوسروں کے لئے مانگنے کے کچھ الفاظ سمجھ لیں..1.اپنے لئے کہیں گے.. اللهم عافنی..اور اگر اپنے ساتھ اور لوگوں کو بھی شامل کرنا ھو تو "اللھم عافنا“ یا اللہ ھمیں عافیت دیجئے..2.کسی مخاطب کو عافیت کی دعاء دینی ہو تو کہیں گے”عافاک اللہ“ اللہ تعالی آپ کو عافیت عطاء فرمائے..اگر عورت ہو تو کاف کے نیچے زیر لگے گی ”عافاکِ اللہ“..آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو جب وہ بیمار تھے یہ دعاء دی    "وعافاک فی دینک وجسمک الی مدۃ أجلک“..اللہ تعالی آپ کو دین میں اور آپ کے جسم میں تاحیات عافیت عطاء فرمائے..آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو عیادت کے وقت جو پوری دعاء دی وہ یہ ہے ”شفی اللہ سقمک و غفر ذنبک وعافاک فی دینک وجسمک الی مدۃ اجلک"..اللہ تعالی آپ کو بیماری سے شفاء دے اور آپ کے گناہ بخش دے..3.کسی غائب کو..یا کسی کی طرف اشارہ کرکے عافیت کی دعاء دینی ھو تو کہیں گے ”اللھم عافِہ“..عورت ہو تو "اللھم عافِھا"..یااللہ اسے عافیت دیجئے..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ کو ان کی بیماری کے وقت یہ دعاء دی..اللھم اشفِہ، اللھم عافِہ..یا اللہ انہیں شفاء دیجئے، یا اللہ انہیں عافیت دیجئے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله