مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی..ارطغرل مرحوم..اور ان کی اولاد کے تمام عادل حکمرانوں کو..مغفرت کا اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں..ارطغرل کے بیٹے..عثمان نے جس عثمانی سلطنت کی بنیاد رکھی..وہ خلافت کا سائبان بن گئی..اور صدیوں تک اس نے مسلمانوں کی باعزت و باوقار قیادت کی..اللہ تعالی نے ترکوں سے ”خدمت دین“ اور غلبہ اسلام کا بڑا کام لیا..پھر یہ خلافت کمزور پڑی اور تقریبا ایک صدی پہلے ختم ہوگئی..ترکوں پر زوال آیا..کمال اتاترک ایک طاعون کی طرح ان پر مسلط ہوا..قرآن، اذان، داڑھی، ٹوپی تک پر پابندی..عربی الفاظ اور نام ممنوع..اور یورپ میں شامل ھونے کے لئے ہر برائی میں سبقت..اتاترک کا نظام ایسے ظلم اور جبر سے نافذ ھوا کہ..اس کے خلاف کوئی مزاحمت بھی منظم نہ ہوسکی..اور حالت یہاں تک جا پہنچی کہ..فاتح قسطنطنیہ کا ملک..یورپ کو شراب کی سپلائی اور ہر ناقابل ذکر برائی کا مرکز بن گیا..لگتا نہیں تھا کہ ”ترکی“ واپس لوٹے گا..مگر راکھ کے نیچے بہت کچھ سلگ رہا تھا..تفصیل کا مقام نہیں..آج ترکی الحمدللہ واپس لوٹ رہا ہے..مگر آھستہ آھستہ..آپ صرف صدر طیب اردگان کو نہ دیکھیں..پورے ترکی کو دیکھیں..ابھی تک شراب کے بڑے بڑے کارخانے ھیں، نائٹ کلب اور جواخانے ھیں..ماضی کی ہر برائی موجود ہے..بس فرق اتنا ہے کہ..اب نیکیوں کی بھی اجازت ہے..اور ترکوں کو انکا اسلامی ماضی یاد دلانے کی کوشش ہے..ارطغرل ڈرامے کو چھوڑیں..دل پر زنگ لگ جائے گا..ارطغرل غازی کی اصل زندگی دیکھیں..اور دل کو جھاد پر لائیں..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله