مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ہماری جائز حاجات..عافیت کے ساتھ پوری فرمائیں..ھماری
خیر والی دعائیں..اپنے فضل سے قبول فرمائیں..1.حضرت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ
عنھما فرماتے ہیں..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے (غزوہ احزاب کے موقع پر) مسجد
”الفتح“ میں تین دن دعاء فرمائی..پیر ،منگل اور بدھ کے دن..آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی
دعاء بدھ کے دن ظہر و عصر کے درمیان قبول ہوئی تو خوشی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے
پر دمکنے لگی..حضرت جابر فرماتے ھیں کہ مجھ پر جب بھی کوئی بڑی سخت پریشانی (حاجت)
آتی ہے تو میں اس گھڑی کا انتظار کرتا ھوں..اس میں دعاء کرتا ھوں تو قبولیت پاتا ھوں (مسند
احمد، الادب المفرد)..2.امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں دعاء کے لئے مخصوص اوقات،
احوال اور مقامات کو اختیار کیا جائے تو اس میں قبولیت کی پکی امید ہوتی ہے..اوقات
میں بدھ کے دن ظہر و عصر کے درمیان کا وقت قبولیت والا ہے(شعب الایمان)..3.اسلاف میں
سے کئی حضرات نے اس سنت مبارکہ پر عمل کیا اور اس کا فیض پایا ھمیں بھی.. اس سے مستفید
ھونا چاھئے..ایمان، یقین اور امید کے ساتھ..آج بدھ کا دن ہے..مجلس انابت بھی یاد رہے..مجاہدین
کرام ،اسیران اسلام اور مظلوم مسلمانوں کو بھی..اپنی دعاء میں یاد رکھیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله