<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ اکبر کبیرا..اللہ تعالی کی توفیق سے آج بھی..حضرت معروف کرخی کی کچھ میٹھی باتیں اور یادیں..1.ایک صاحب کا بیٹا گھر سے بھاگ گیا..تین دن ھوگئے واپس نہ آیا..اس کی ماں روتی تھی اور خاوند سے منت کرتی تھی کہ..ڈھونڈ لائے..وہ صاحب حضرت معروف کی خدمت میں آئے اور سارا ماجرا سنایا..حضرت معروف سارا واقعہ سن کر بس بار بار یہی پڑھتے رھے..
اَللّٰهُمَّ لَكَ مَا فِیْ السَّمَاءِ وَمَا فِیْ الاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا“..
یااللہ آپ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اور ان دونوں کے درمیان ہے..وہ صاحب اٹھ کر چلے گئے، جب بصرہ کے دروازے پر پہنچے تو دیکھا کہ ان کا بیٹا حیران و پریشان کھڑا ہے..ملاقات ھوئی تو بیٹے نے کہا میں کہاں ہوں؟..والد نے بتایا کہ بصرہ میں ھو..اس نے کہا..میں تو تھوڑی دیر پہلے ”انبار“ (دوسرے شہر) میں تھا..اس قصہ سے حوائج کے وقت کی ایک قیمتی دعاء بھی معلوم ہوگئی..2.حضرت معروف فرماتے ھیں..جو قرآن مجید میں زیادہ دیکھے تو اللہ تعالی اس کی آنکھوں کو سلامت رکھتے ھیں..اور اس کے والدین سے (اگر وہ عذاب میں ھوں) عذاب ھلکا فرماتے ھیں..اگرچہ وہ کافر ھی کیوں نہ ھوں..یعنی قرآن مجید کھول کر دیکھنا ایسا مبارک عمل ہے کہ اس کا اثر جان، جسم اور دنیا، آخرت اور نسلوں تک پہنچتا ہے..موبائل، ٹیب چھوڑیں..اصل قرآن مجید میں دیکھ کر تلاوت کریں..مجبوری کے وقت موبائل اور ٹیب میں بھی جائز ہے..مگر اسکی عادت نہ بنائیں..اور خود کو مصحف مبارک کے انوارات سے محروم نہ رکھیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله