مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کا فضل دیکھنا ہو تو..اصحاب بدر کو دیکھیں..غزوۂ
بدر کو دیکھیں..اللہ تعالی کی رحمت..اللہ تعالی کی نصرت..اللہ تعالی کی شان..اللہ تعالی
کی طرف سے عجیب مغفرت..کمال کے انعامات..واہ غزوہ بدر..واہ اصحاب بدر..زندگی کیا ہے؟..بدر
والوں سے پوچھو..زندگی تو انہوں نے کمائی..موت کیا ہے؟..بدر والوں سے پوچھو..موت کی
حقیقی مٹھاس انہوں نے پائی..حکمت کیا ہے؟ بدر والوں سے سیکھو..قرآن مجید ان کی تعریف
میں آیات سنا رہا ہے..مصلحت کیا ہے؟ بدر والوں سے پوچھو..زمانے کا بہترین فیصلہ ان
کو نصیب ہوا..اور وہ ”یوم الفرقان“ کا کردار بن گئے..اگر کسی کو اپنے لئے مثال بنانا
ہو تو..بدر والوں کو بناؤ..خود جیسے ہوں..کم از کم نگاہیں تو اونچی رھیں..چند دن سے ”مکتوب“ میں..نفاق
سے بچنے کا نصاب..سورہ المنافقون کی روشنی میں چھیڑ دیا..وہ ایسا ضروری اور مفصل کہ..اب
قابو میں نہیں آرھا..ارادہ تھا کہ خلاصہ کرکے..بات ختم کی جائے کہ..جناب رمضان المبارک
جا رھے ھیں..ایمان کی فکر..اور نفاق کا ڈر بھی..کافی ہے..سچی توبہ ہر گناہ کو دھو ڈالتی
ہے اور آجکل تو شکر اور توبہ کا موسم ہے..یہی موضوع تھا کہ یاد آیا کہ..آج میدان بدر..میں
”یوم بدر“ ہے..حجاز میں آج سترہ ہے..اور ”بدر“ ھمارا عشق ہے..”بدر“ ھمارا جنون ہے..بدر
امت مسلمہ کے سر کا تاج..اور اس کا فخر ہے..اور بدر کی یادیں اور باتیں..نفاق کا علاج..اور
ایمان کا نسخہ ھیں..مجاہدین بدر کی خدمت میں..باادب عشق بھرا..سلام..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله