<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ھم سب کی جائز حاجات اپنے فضل سے پوری فرمائیں..آج چند زبردست وظیفے..
1.مویشی خریدنے میں اکثر لوگ دھوکا کھاتے ہیں..آپ جب مویشی خریدنے جائیں تو یہ آیت شریفہ تین بار پڑھ لیں..بہترین جانور ملے گا ان شاءاللہ..
ان البقر تشابه علينا وانا ان شاءالله لمهتدون..
اور گھاٹے کے سودے سے حفاظت والی مسنون دعاء تو آپ کو یاد ھوگی..
2.اگر کسی کام اور حاجت پر تالے لگ چکے کہ..کسی طرح بھی کوئی حل نہ کھل رہا ہو تو ہر نماز کے بعد توجہ سے یہ درود شریف ایک بار پڑھ لیا کریں..ناغہ نہ کریں گے تو کمال دیکھیں گے ان شاء اللہ..
اللهم صل على محمد وبارك وسلم اللهم انی اسالك بوجهك الكريم واسئلك برحمتك علی جميع خلقك..
3.جو روزی کے معاملہ میں تنگ ھو..وہ اپنی موجودہ روزی پر دل سے شکر ادا کیا کرے اور ہر رات ایک بار سورہ الجمعہ اور ہر دن ایک سو بار سورہ الفلق پڑھ لیا کرے..بہت روزی ملے گی ان شاءاللہ..
والسلام
خادم..
لا اله الا الله محمد رسول الله