مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کے پیارے بندو! قرآن، قرآن، قرآن..بہت زیادہ
تلاوت..بہت اچھی تلاوت..شوق اور توجہ والی تلاوت..امت مسلمہ پر فتنے ٹوٹ پڑے..مسلمانو!
قرآن، قرآن، قرآن.. اللہ تعالی کی طرف سے..آنے والا قرآن، اللہ تعالی سے نکلنے والا
قرآن..نور کا سمندر قرآن..اللہ تعالی تک سیدھا پہنچانے والا قرآن..ہر فتنے سے بچانے
والا قرآن..اے مسلمان بہنو، بیٹیو..قرآن، قرآن..قرآن..غفلت چھوڑو، موبائل پھینکو..اپنی
روح کو غذاء دو..اپنے دل کی سختی دور کرو..اے ایمان والو..قرآن، قرآن، قرآن..جس کو
صحیح پڑھنا نہیں آتا..آج سے سیکھنا شروع کردے..جس کا تلاوت میں دل نہیں لگتا..اپنی
حالت پر آنسو بہائے اور خود کو باندھ کر بٹھا دے کہ تین پارے سے پہلے نہیں اٹھوں گا..بے
شک موت آجائے..اے مسلمانو! قرآن کے بغیر بھی کوئی زندگی ہے..جو بھی آپ کو تلاوت قرآن
سے روکے سمجھ لو کہ..وہ فتنہ ہے..ترجمہ بھی پڑھیں..تفسیر بھی سیکھیں..مگر تلاوت کبھی
نہ چھوڑیں..چھوڑیں گے تو بہت دور جا گریں گے..اے مجاہدین اسلام..قرآن ،قرآن، قرآن..اول
تا آخر تلاوت..ایک ختم کے بعد دوسرا ختم..رات دن سورتوں کی تلاوت..چلتے پھرتے بھی کبھی
کبھار وجد سے تلاوت..اے دل کی دعوت سننے والو!..اللہ کے لئے قرآن، قرآن..قرآن..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله