مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی ھمارے”مالی معاملات“ کو اپنی ”رضا“ اور ”شریعت“ کے مطابق بنا دیں..ھم میں سے ہر شخص اپنے”مالی معاملات“ کا شریعت کی روشنی میں ضرور جائزہ لے..کیونکہ مال ہی اس امت کے لئے سب سے بڑی آزمائش اور سب سے بڑا فتنہ ہے..مال کے بغیر گزارہ نہیں مگر حلال کے دائرے میں رھنا فرض عین ہے..سوائے ”حالت اضطرار“ کے..یعنی ایسی مجبوری کہ اگر حرام نہ کھایا تو یقینا موت آجائے گی..تب صرف چند لقمے کھا سکتے ھیں کہ جن سے جان بچ جائے..پیٹ بھر کر تب بھی جائز نہیں..یہ مسئلہ قرآن مجید بار بار بیان فرماتا ہے تاکہ..ھمیں حرام مال کی سنگینی کا اندازہ ہو کہ..اس سے بچنا کس قدر ضروری ہے..حلال کے راستے بے شمار ھیں..اللہ تعالی غنی اور رزاق ھیں..زمین و آسمان کے خزانے رزق سے بھرے پڑے ھیں..بس انسان پختہ عزم کرے کہ وہ اپنے مالی معاملات اللہ تعالی کے حکم کے تابع رکھے گا..اور حالات و حرص کے سامنے مجبور نہیں بنے گا..تب صفہ کے چبوترے پر بھوک کی بے ھوشی جھیلنے والے روم و فارس کے خزانوں کے مالک بنا دیئے جاتے ھیں..ارادہ تھا کہ علم الفرائض یعنی میراث کے اھم اسباق..آسان مکتوبات میں پیش کئے جائیں..مگر اس بار دیگر موضوعات حاوی ہو گئے..دوبارہ مکتوبات شروع کرنے کی توفیق ملی تو علم الفرائض (میراث) کو ترجیح دی جائے گی ان شاء اللہ..فی الحال ایک اور وقفہ..آپ سب کی خدمت میں پیشگی عید مبارک..اور کبھی کبھار حسب سہولت دعاء کی درخواست مغرب سے مقابلہ حسن مرحبا!..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله