مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی کا شکر ہے کہ..ھمیں حضور اقدس محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے..”الحجامہ“ کی نعمت ملی..”عید الاضحی“ پر گوشت زیادہ کھایا جاتا ہے..اچھا ہے کھانا بھی چاھئے..اور پھر ”حجامہ“کرالینا چاھئے..اسکی برکت سے طاقت محفوظ ھو جائے گی..اور برے اثرات ختم ھوجائیں گے..گرمی اور بارش کا موسم ہے..اسمیں ”حجامہ“ زیادہ جلد اثر کرتا ہے..جن کی اولاد نہیں ہے وہ خاص طور سے اچھی طرح حجامہ کرالیں..خصوصا خواتین..حجامہ کی برکت سے بے شمار افراد کا یہ مسئلہ حل ھوا ھے..خاوند اور بیوی دونوں یقین سے کروالیں..بعض لوگ کہتے ھیں کہ..خون کی بوتل دینے سے ”حجامہ“ کا فائدہ مل جاتا ہے..یہ غلط ہے..حجامہ میں اصل فائدہ کٹ لگانے..تاریخ اور مقام کا خیال رکھنے..خالی پیٹ کرانے اور آیت الکرسی پڑھنے سے ملتا ہے..کسی کو خون کی بوتل دینے سے حجامہ کے فوائد نہیں ملتے..حجامہ وھم کی بیماری کا بہترین علاج ہے..خصوصا وہ وھم جو جنات کے اثر کی وجہ سے ھوتا ہے..یا وہ جو جادو کی وجہ سے مسلط ہوجاتا ہے..اللہ تعالی امت کو حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین پر یقین نصیب فرمائے..اتنی موکد احادیث کے باوجود اب بھی کئی لوگ حجامہ کو..حقیقی سنت نہیں مانتے..حالانکہ حجامہ سے بہت سی بری عادتوں تک کا علاج ھو جاتاہے..وہ شیطانی عادتیں جنمیں کئی نوجوان مبتلا ھو جاتے ھیں..آج ذوالحجہ کی سترہ تاریخ ہے..الحمدللہ ”حجامہ“ کا فیض جاری ہے تو دل چاھا کہ..سب کو یاد دھانی کرا دی جائے..بے شک ”سنت“ میں بڑی خیر ھوتی ہے..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله