مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی”سمیع قریب“ ھیں.. سننے والے، قبول فرمانے والے
قریب ترین مہربان..یااللہ آپ کے فقیر بندے..آپ کے غلام..آپ کے مزدور آج نکل پڑے ھیں..آپ
کی مزدوری کے لئے..آپ کے گھر کی مزدوری کے لئے..آپ کی رضا کے لئے..آپ کے سہارے..یا
اللہ اپنے بندوں اپنے مزدوروں کی نصرت فرما دیجئے..اپنے فرشتوں کو ان کے ساتھ فرما
دیجئے..ہواؤں اور دلوں کو ان کے لئے مسخر فرما دیجئے..انہیں مزدوری میں اپنی مغفرت
اور رضا دے دیجئے.. آپ”غنی بادشاہ“ ھیں..آپ کو نہ مسجد کی ضرورت نہ کسی عبادتگزار کی..مگر
ھم تو محتاج بندے..آپ کا احسان کہ ھمیں اپنی عبادت اور اپنی مزدوری پر لگا دیا..یا
اللہ اپنے ان بندوں کے دل..نور سے ان کے ہاتھ امانت سے اور ان کے نفوس کو تقوے سے روشن
فرما دیجئے..ان کی حفاظت فرما دیجئے..ان کے گھروں کو اور مرنے کے بعد ان کی قبروں کو
آباد فرما دیجئے..اپنے عظیم دین کو ان کی نسلوں میں جاری فرما دیجئے..یا اللہ آپ کے
یہ غریب، فقیر، مسکین بندے.. آج نکل پڑے ھیں..کوئی زخمی ہے، کوئی بیمار..طرح طرح کی
پابندیاں اور ظالموں کا جبر..مگر انہوں نے اپنی چشمِ تصور سے آقا مدنی صلی اللہ علیہ
وسلم کو مسجد نبوی کی اینٹیں اٹھاتے دیکھا تو یہ..شوق سے دیوانے ھوگئے..یااللہ ان کی
محنت قبول فرما لیجئے..ان سے مسجد اقصی اور بابری مسجد شھید کی خدمت بھی لے لیجئے..یااللہ
بندے اور مزدور چل پڑے آپ کے نام پر..آپ نصرت اور قبولیت بھیج دیجئے..اٹھو! سرفروشو!
جانبازو..فقیرو..بسم الله مجرها ومرسها ان ربي لغفور الرحيم
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله