مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کے حبیب..حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا! ”احب البلاد الى الله مّسَاجِدُها وأبغض البلاد الى الله اسواقها “ (صحیح
مسلم)اس
”حدیث صحیح“ کا ترجمہ یہ ہے:- سب سے محبوب جگہ اللہ تعالی کے نزدیک مساجد ھیں اور سب
سے ناپسندیدہ جگہ اللہ تعالی کے نزدیک بازار ھیں..محبوب جگہ سے مراد یہ ھوا کہ وھاں
االلہ تعالی کی ”محبت“ اترتی ہے..جو بھی ایمان و اخلاص کے ساتھ وھاں جائے گا..اس محبت
میں سے حصہ پائے گا.. یعنی عرش سے ایک ”نور محبت“ ہر مسجد پر برس رہا ہے..رحمت اور
محبت کا نور..محبت میں موافقت ضروری ہے..جب اللہ تعالی کو ”مسجد“ سے محبت ہے تو..اللہ
تعالی کے ہر سچے بندے کو بھی مسجد سے محبت ہونی چاھیئے..جب محبت ہو گئی تو اس پر خرچ
کرنا بھی آسان ھوا..کیونکہ انسان سب سے زیادہ مال اپنے شوق و محبت پر لٹاتا ہے..جب
محبت ہو گئی تو اب مسجد میں بار بار جانا بھی آسان..وھاں جم کر بیٹھنا بھی آسان..”مجازی
محبت“ والوں سے پوچھ لیں..کسطرح سے گھنٹوں فون پر لگے رھتے ھیں مگر دل نہیں بھرتا..اب
سوچیں کہ ان ایمان والوں کا کیا مقام ھوگا..جو ایسی جگہ تعمیر کر دیں..جہاں اللہ تعالی
کی محبت اترتی ہے اور تقسیم ہوتی ہے..مبارک ھو..مساجد تعمیر کرنے والوں کو..بے حد مبارک..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله