مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کا اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر عظیم
احسان کہ..اس امت کو "صلوٰۃ وسلام" جیسی عظیم عبادت اور نعمت عطاء فرمائی..فرمایا..اے
ایمان والو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰۃ یعنی (درود) بھیجتے رہو اور ان پر خوب
سلام بھیجتے رھو.."صلوٰۃ" یعنی درود شریف بھیجنے کا سب سے افضل اور اعلی
طریقہ.."درود ابراھیمی" ہے..جو ہم نماز کے آخر میں پڑھتے ہیں..اور
"سلام" بھیجنے کا سب سے اعلی طریقہ وہ ہے جو ھم..نماز کے قعدہ اولیٰ اور
قعدہ اخیرہ کے تشہد میں پڑھتے ہیں.."السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته"..یہ
سلام خود حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت تاکید کے ساتھ امت کو سکھایا ہے..اور
یہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر "سلام" بھیجنے کا سب سے افضل، سب سے مقبول
اور سب سے اعلی طریقہ ہے.."السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته"..احادیث
مبارکہ کے مطابق ہمارا یہ سلام فرشتوں کے ذریعہ..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمارے
نام اور ولدیت کے ساتھ پہنچایا جاتا ہے اور..آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا جواب ارشاد
فرماتے ہیں اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے والے پر..اللہ تعالی اپنے
دس سلام نازل فرماتے ہیں..آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ھم پر حق مبارک ہے.. اور ہمارے
لئے عظیم سعادت ہے کہ ھم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجیں..آپ سب سے گزارش ہے
کہ روزانہ کم از کم تین سو بار..یا سو بار دن اور سو بار رات..درود شریف کے ساتھ ساتھ
یہ سلام بھیجا کریں.."السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته"..اس کی
باقی تفصیل اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله