مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کے نزدیک..صلوٰۃ و سلام کا کتنا بلند مقام
ہے..اس کا اندازہ نماز سے لگائیں..نماز سب سے اھم عبادت..سب سے ضروری فریضہ..اور
ایمان کی سب سے پہلی علامت ھے..اور جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑنا بھی..کفر کی علامت
ہے..نماز اللہ تعالی کی توحید کا اظہار ہے..عبادت صرف ایک اللہ تعالی کے لیے..سجدہ
صرف ایک اللہ تعالی کے لیے..اب دیکھیں کہ..نماز کا جو طریقہ اللہ تعالی نے اپنے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو..اور ان کے ذریعے امت کو سکھایا..اس نماز کا عروج اور
اختتام..حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے اور درود بھیجنے پر ہوتا
ہے..نماز میں "تشہد" فرض ہے.. اور تشہد میں سلام شامل ہے..السلام عليك
ايها النبي ورحمه الله وبركاته..اور نماز کے آخر میں درود شریف ہے..جو کئی اھل علم
کے نزدیک سنت مؤکدہ اور کئی کے نزدیک واجب ھے..معلوم ہوا کہ..صلوٰۃ و سلام سے
"توحید" پختہ ہوتی ہے اور "توحید" مقبول ہوتی
ہے..کیونکہ..صلوٰۃ و سلام میں بھی اللہ تعالی ہی کی عبادت ہے کہ..ہم اللہ تعالی سے
ان کے محبوب نبی کے لئے مانگتے ہیں..اور ساتھ یہ سمجھا دیا کہ..حضور اقدس صلی اللہ
علیہ وسلم کی تشریف آوری کے بعد..آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مانے بغیر..نہ کوئی
مومن بن سکتا ہے، نہ کوئی جنتی اور نہ کوئی کامیاب..اے ایمان والو..آپ صلی اللہ
علیہ وسلم پر بہت درود بھیجو اور ساتھ سلام بھی بہت بہت..اور کہو..السلام عليك
ايها النبي ورحمة الله وبركاته..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله