مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی ھم سب کی اصلاح فرمائیں..دل اور نفس کی اصلاح کا ایک بہترین ذریعہ..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے”درود و سلام“ بھیجنا ہے..اھل علم نے لکھا ہے کہ..جس مسلمان کو کوئی کامل شیخ..اصلاح یا رھنمائی کے لئے نہ ملے تو وہ..”صلاۃ و سلام“ کی کثرت کرے..”صلاۃ و سلام“ کی کثرت..دل اور نفس کی اصلاح کے لئے اکسیر نسخہ ہے..اس امت کے بہت سے افراد نے..اخلاص کا اونچا مقام..اور سلوک و احسان کی منزلیں”صلوۃ و سلام“ کے ذریعے طئے کی ہیں..ھم جب کہتے ھیں کہ:..”صلی اللہ علیہ وسلم“ تو اس میں ”صلی اللہ علیہ“ صلوۃ یعنی درود ہے..اور ”وسلم“ یہ سلام ہے..سلام کا یہ طریقہ بھی..اھل علم نے جائز لکھا ہے..مگر سب سے افضل اور مسنون ”سلام“ یہ ہے السلام عليك ايها النبی ورحمة الله وبركاته اس سلام میں تین بار اللہ تعالی کا ذکر ہے..1.السلام اللہ تعالی کا نام مبارک ہے یعنی صفاتی نام..2.رحمة اللہ میں لفظ اللہ موجود ہے..3.برکاتہ کے آخر میں جو ”ہ“ ہے وہ بھی اللہ تعالی کی طرف راجع ہے..سبحان اللہ..حضرت آقا صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام میں..تین بار اللہ جل مجدہ کا ذکر..اور اسمیں تین بار حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ مبارک ہے..سبحان اللہ! کیسا والہانہ سلام ہے..کوئی اپنی طرف سے لاکھوں سلام، کروڑوں سلام بنا کر پڑھتا رھے وہ اس مسنون، مبارک اور عظیم سلام کے ایک بار پڑھنے کے برابر مقام نہیں پا سکتا..خوب پڑھیں..”السلام عليك ايها النبی ورحمة الله وبركاته

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله