مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ھمیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی اور
حقیقی محبت عطاء فرمائیں..ایک اللہ والے بزرگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے
درود بھیجتے تھے..ان کو خواب میں رھنمائی ملی..انہوں نے پوچھا کہ میں فلاں فلاں الفاظ
میں درود اور سلام پڑھتا ھوں..فرمایا گیا کہ ٹھیک ہے جن الفاظ میں پڑھتے ھو..پڑھتے
رہو مگر آغاز ھمیشہ مسنون ومقبول الفاظ سے کیا کرو..یعنی..اللهم صل على سيدنا محمد
وعلى آل سيدنا محمد كما صليت على سيدنا ابراهيم وعلى آل سيدنا ابراهيم انك حميد مجيد
اللهم بارك على سیدنامحمد وعلى آل سيدنا محمد كما باركت علی سیدنا ابراهيم وعلی آل
سیدنا ابراهيم فی العالمين انك حميد مجيد..پھر سلام ان الفاظ میں..السلام عليك ايها
النبي ورحمۃ الله وبركاته..اس کے بعد جن الفاظ میں پڑھنا ھو پڑھو..اور آخر میں اللہ
تعالی کی حمد اور شکر کرو..الحمدللہ رب العالمین..(سو بار یا چند بار)اور اس کا بہترین
وقت فجر کی نماز کے فورا بعد کا ہے..فرض ادا کرنے کے بعد (آیۃ الکرسی وغیرہ سے فارغ
ھوکر) سورج نکلنے تک صلوٰۃ و سلام میں لگے رھو..وہ بزرگ لکھتے ھیں کہ..اس عمل کی برکت
سے بے شمار روحانی، دینی فوائد کے ساتھ ساتھ دنیاوی فوائد کا یہ عالم ہے کہ..پہلے خود
فقیر تھا..اور اب یہ حالت ہے کہ اگر ”مصر“ کی ساری آبادی بھی میری کفالت میں آجائے
تو میں سب کی روزی، روٹی اور خرچے کا آرام سے بندوبست کر سکتا ھوں..السلام عليك ايها
النبي ورحمۃ الله وبركاته..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله