مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی ہی ”سلامتی“ عطاء فرمانے والے ھیں..اسمیں دو اھم باتیں یاد رکھیں..1.سلامتی کے معنی بہت وسیع ہیں..یہ ایک جامع اور عظیم نعمت ہے..ساری مخلوق سلامتی کی محتاج ہے..2. سلامتی کے درجات ھیں.. ادنیٰ،اوسط،اعلیٰ اور پھر اعلیٰ ترین اعلیٰ ترین..ھم جب کہتے ھیں..السلام عليك ايها النبي ورحمۃ الله وبركاته..تو اس کے تین ترجمے ھو سکتے ھیں..1.”السلام“سے مراد اللہ تعالیٰ جل شانہ ھیں..ترجمہ یہ ھوگا کہ اے نبی اللہ تعالی ھمیشہ آپ کےساتھ ،آپ کے حامی اور مدد گار ھوں وہ آپ کو عظمتیں، سلامتی ،رحمتیں اور برکات عطاء فرمائیں..اور جو حاصل ھیں انمیں مزید ترقی عطاء فرمائیں..اور ہر نقصان اور کمی سے آپ محفوظ رھیں..2.”السلام“سے مراد ”سلامتی“..یعنی آپ کو اللہ تعالی کی طرف سے ”سلامتی“ کی نعمت نصیب ھو..بلند ترین سلامتی..ہر نقص اور نقصان سے سلامتی..بہت اونچی سلامتی ،دنیا ،آخرت ،امت ،دین ہر چیز میں سلامتی..3.”السلام “کا مطلب تسلیم ،فرمانبرداری اطاعت..یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری اس امت اور مخلوق میں اور بڑھے..جو فرمانبردار ھیں وہ مزید فرمانبردار ھوں اور جو نہیں ھیں وہ فرمانبردار بنیں، آپ کی ”امت اجابت“ میں اضافہ ھو..ان تین کے علاوہ ایک ترجمہ یہ بھی کیا جاتا ہے کہ..اس سلام سے مراد وہ سلام ہے جو معراج کی رات اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرمایا..یعنی اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ پر اس عظیم المرتبت سلام کی دائمی برکات جاری و ساری رھیں..السلام عليك ايها النبي ورحمۃ الله وبركاته..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله