<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالیٰ کی طرف ہی ہر کسی نے لوٹنا ہے..انا للہ وانا الیہ راجعون..کراچی کے نامور صاحب علم و فضل عالم و محقق حضرت مولانا مفتی زرولی خان صاحب..وفات پا گئے..اللہ تعالی مغفرت و اکرام کا مقام نصیب فرمائے..ان کے خاندان، پسماندگان اور حلقۂ عقیدت سے قلبی تعزیت ہے..کراچی ماشاءاللہ ایک عرصے سے ”علم و فضل“ میں دور حاضر کا ”بخارا و سمرقند“ ہے..وسیع علمی درسگاہیں..صاحب کمال علماء..محنت اور جذبے سے سرشار طلبہ..اور قلم و قرطاس کے یاران تصنیف..ابھی تھوڑا پہلے ہی..حیرت انگیز علمی و تحقیقی مقام رکھنے والے درویش صفت عالم دین..حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی صاحب نوراللہ مرقدہٗ کا سانحہ ارتحال ھوا..اس سے پہلے حضرت مولانا ڈاکٹر عادل خان صاحب کی شہادت ہوئی..اور ان سے پہلے استاد محترم حضرت مولانا مفتی محمد نعیم صاحب رحمہ اللہ تعالی کا انتقال پرملال ھوا..دو تین روز پہلے ھمارے دوست..حضرت مولانا مفتی محمد عاصم ذکی صاحب رحمہ اللہ تعالی بھی وفات پا گئے..اللہ تعالی کراچی کے علمی ماحول اور مقام کو قائم و دائم رکھیں..خالص دینی تعلیم کا یہ مئےخانہ سدا رندان سرمست سے آباد رہے..جو اھل علم جا چکے اللہ تعالی ان کو مغفرت کا مقام نصیب فرمائیں..اور جو موجود ہیں وہ سلامت باسعادت رھیں..

والسلام

خادم..

لااله الاالله محمد رسول الله