<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالیٰ سے زندگی اور موت میں ”برکت“ کا سؤال ہے..رجب
کا مہینہ حجاز میں کل سے اور ھمارے ہاں پرسوں بروز اتوار سے شروع ھو رہا ہے..ھجری سال
1442ھ کا ساتواں مہینہ ”رجب المرجب“..سال میں چار مہینے ”حرمت“ یعنی خصوصی احترام والے
ھوتے ھیں..انمیں ایک ”رجب“ بھی ہے..اللهم بارك لنا فی رجب وشعبان وبلغنا رمضان..مشہور
یہ ھیکہ ”معراج“ کا عظیم الشان واقعہ ”رجب“ میں نصیب ھوا..مگر یہ یقینی نہیں ہے..معراج
کا واقعہ تو یقینی ہے اور اس پر ایمان لانا فرض ہے..مگر معراج کس سال ہوئی اس میں دس
اقوال ھیں..اور کس مہینے ھوئی اس میں پانچ اقوال ھیں..ربیع الاول، ربیع الآخر، رجب،
رمضان اور شعبان..(ذوالحجہ اور شوال کا قول بھی ہے) دراصل مقصود واقعہ
معراج اور اس کے احکامات اور اس کی تفصیلات ھیں..سال اور تاریخ مقصود نہیں..یہی اسلام
کا مزاج ہے..رجب کے حرمت والے مہینے میں شیطان نے رسومات کا زوردار حملہ کر رکھا ہے
تاکہ..”لوگ“ ”بدعات“ کے گناہ میں ڈوب جائیں..اس لئے رجب کی بدعات سے بچیں..اس مہینے
کے کوئی بھی خاص اعمال نہیں ہیں..نہ دن کے نہ رات کے..البتہ حرمت والا مہینہ ہونے کی
وجہ سے نیکیاں بڑھا دینی چاھیں اور گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کرنی چاھیے..خصوصا
رسومات اور بدعات سے مکمل اجتناب رہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله