<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اَلّٰلهُمَّ بَارِكْ لَنَا
فِيْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ..آج مغرب سے ان شاءاللہ ھمارے ہاں
”رجب“ کا مہینہ شروع ھو گا..مسنون دعاؤں اور معمولات کی یاد دھانی ہے..ایک ضعیف روایت
میں یہ بھی آیا ہے کہ..رجب کی پہلی رات دعاء زیادہ قبول ھوتی ھے..رجب کی فضیلت کے لئے
اتنا بہت ہے کہ..”رجب“ بالاتفاق حرمت والے چار مہینوں میں سے ایک ہے..یہ اللہ تعالیٰ
کا انتخاب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بارہ مہینوں میں رمضان اور حرمت والے چار مہینوں کو
خصوصی فضیلت بخشی ہے..اسی فضیلت کو دیکھ کر..اللہ تعالیٰ کے بندے ”رجب“ میں زیادہ نیکیوں
کا اھتمام کرتے ھیں..کوئی زکوٰۃ ادا کرتا ہے تو کوئی روزے رکھتا ہے..کوئی غریبوں کو
کھانا کھلاتا ہے تو کوئی نوافل بڑھا دیتا ھے..ایسا کرنا اچھا ہے اور شریعت کے مزاج
کے مطابق ہے..مگر رجب کے لئے شریعت نے کوئی خاص اعمال مقرر نہیں فرمائے..لوگوں نے کونڈے
اور شب معراج وغیرہ کی جو رسومات مقرر کر لی ھیں وہ..درست نہیں ھیں..ہر ”سنت“ نور ہے
جبکہ ہر ”رسم“ اندھیرا ہی اندھیرا ہے..رسومات وہ شیطانی زنجیریں ھیں جن سے شیطان اپنے
ماننے والوں کو باندھتا ہے..اور وہ شادی سے لیکر غمی تک..ان رسومات میں روتے کراھتے
خود کو مجبور سمجھتے ھیں..اللہ تعالیٰ ھمارے دین اور دنیا کو عافیت عطاء فرمائیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله