مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی سے اپنے لئے اور آپ سب کے لئے ایمان و امن..اسلام
و سلامتی..مغفرت و عافیت..حیات طیبہ اور حسن خاتمہ کا سؤال ہے..آج حجاز میں”رجب المحرم“ کی (16) تاریخ ہے..یعنی
رمضان المبارک کے تشریف لانے میں تقریبا تینتالیس (43) دن رہ گئے..کل بروز پیر حجاز
میں (17) تاریخ ہوگی یعنی حجامہ کا دن..جبکہ ہمارے ہاں (17) رجب پرسوں بروز منگل ہوگی..سترہ
تاریخ اور منگل کا اجتماع حجامہ کے لئے بہت مفید ہے..ہندو مشرکین اور توھم پرست لوگ
”منگل“ کو ”منحوس“ قرار دیتے ہیں حالانکہ..”منگل“ بالکل ”منحوس“ نہیں ہے..نحوست خود
ان کے عقائد اور اعمال میں ہے..اللہ تعالی توفیق عطاء فرمائیں کہ ھم سب اس منگل کے
دن اچھی طرح سے ”حجامہ“ کرا لیں..سر سے لیکر پاؤں تک..سنت سے ثابت مقامات پر..ہاں جو
کمزور ھیں وہ تین یا پانچ کپ پر اکتفاء کریں..حجامہ کراتے وقت آیۃ الکرسی پڑھا کریں..اس
سے تأثیر بڑھ جاتی ہے..اللہ تعالی ھم سب کو رجب اور شعبان کی برکتیں عطاء فرمائیں..اور
ھمیں مغفرت، عافیت اور برکت والا رمضان المبارک نصیب فرمائیں..اللهم بارك لنا فی رجب
وشعبان وبلغنا رمضان..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله