مکتوب خادم

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی کا نظام چل رہا ہے..کسی کے آنے کسی کے جانے کسی کے مرنے کسی کے جینے سے اس نظام پر فرق نہیں پڑتا..دیکھیں! "رجب" روانہ ہو گئے.."شعبان" تشریف لے آئے..آج 14 مارچ بروز اتوار..حجاز میں یکم شعبان ہے..ہمارے ہاں کل کا امکان ہے..ان شاءاللہ..یعنی آج چاند رات ہو گی..ایمان والے مسنون اعمال کا لطف اٹھائیں گے..اللهم بارك لنا في شعبان وبلغنا رمضان..اس حساب سے امکان بنتا ہے کہ..رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل بروز بدھ ھوگا ان شاءاللہ..یعنی بس تیس دن رہ گئے..پھر رمضان ہی رمضان..سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم..

والسلام

خادم..

           لااله الاالله محمد رسول الله