<مکتوب
خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالیٰ ھم سب کو ”علم نافع“ عطاء فرمائیں..کیا آپ نے
غور فرمایا کہ..”ایمان اور احتساب“ کے کیا معنی ھیں؟حضور اقدس صلی اللّٰہ علیہ وسلم
نے رمضان المبارک کی عبادات میں یہ دو الفاظ زیادہ استعمال فرمائے ھیں..مثلاً..جس نے
ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اس کے سارے گناہ معاف کردئیے جاتے ھیں..جس
نے ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان میں قیام کیا..یا ”لیلۃالقدر“ میں قیام کیا تو اس
کے سارے گناہ معاف فرما دئیے جاتے ھیں..یہ روایات بخاری شریف میں موجود ھیں..چنانچہ
غور کرنے اور جاننے کی ضرورت ہے کہ..”ایمان و احتساب“ کا کیا مطلب ہے؟ ”ایمان و احتساب“
کی حقیقت کیا ہے؟..ھماری صرف وھی عبادت قبول ھوتی ھے جو ”ایمان و احتساب“ کے ساتھ ہو..اور
رمضان المبارک میں خاص طور سے ”ایمان و احتساب“ کا زیادہ تذکرہ فرمایا گیا ہے..اللہ
تعالی سے دعاء کریں کہ..یااللہ ھمیں”ایمان و احتساب“ کی حقیقت سمجھا دیجئے..ھمیں ”ایمان
و احتساب“ نصیب فرما دیجئے..اور ھمیں ”ایمان و احتساب“ کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے
اور قیام نصیب فرما دیجئے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله