مکتوب
خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالیٰ ھمیں ہر عبادت ”ایمان اور احتساب“ کے ساتھ ادا
کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں..”ایمان اور احتساب“ کے معنی کو مختصر طور پر یوں سمجھ
لیں کہ..ایمان کا مطلب ”یقین“ اور احتساب کا مطلب ”اخلاص“ رمضان کا روزہ ”ایمان و احتساب“
کے ساتھ رکھنے کا مطلب یہ ھوگا کہ..اللہ تعالی پر اور اللہ تعالی کے دین ”اسلام“ پر
ایمان لاتے ھوئے..یہ یقین رکھتے ھوئے کہ روزہ اللہ تعالی نے ھم پر فرض فرمایا ہے..اب
ھم اس فرض کو خالص اللہ تعالی کی محبت میں صرف اللہ تعالی ہی کی رضا کے لئے رکھیں..اور
اللہ تعالیٰ سے اس پر اجر و ثواب کے امیدوار رہیں..بس اس عبارت میں ایمان و احتساب
کا پورا مطلب آگیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ..ایمان کے بغیر کوئی عمل قبول نہیں..ہر نیک
عمل کو اللہ تعالیٰ کا حکم سمجھ کر کیا جائے..بطور عادت یا مجبوری کے ادا نہ ہو..ہر
عمل خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ھو..اسمیں کسی اور سے کسی بدلے، اجرت یا تعریف
کی نیت نہ ھو..حتی کہ ”صحت“ وغیرہ کی نیت بھی نہ ھو..ہر عمل اللہ تعالی کی محبت میں..جذبے
اور نشاط سے ادا کیا جائے..ہر عمل میں اللہ تعالی سے اجر و ثواب کی امید اور لالچ رکھی
جائے..کسی عمل کوبے دلی سے رسم بنا کر نہ نمٹایا جائے..ہر عمل میں ایمان اور احتساب
کے جوش و جذبے کو تازہ کرنا چاھئے..تب ان شاءاللہ مغفرت، قبولیت اور قرب ملے گا..نامہ
اعمال وزنی ھوگا اور اعمال میں خوب خوب برکت ھوگی..
والسلام
خادم..
لااله
الاالله محمد رسول الله