<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

اللہ تعالی..”القوی“ ہیں..قوت والے..

1. إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ (ھود 66(

..بے شک تیرا رب وہی ہے قوت والا غالب..

2. وَلَيَنْصُرَنَّ اللّـٰهُ مَنْ يَّنْصُرُهٗ ۗ اِنَّ اللّـٰهَ لَقَوِىٌّ عَزِيْزٌ (الحج 40(

..اللہ تعالی ضرور مدد فرمائیں گے انکی جو مدد کرتے ہیں اللہ تعالی (کے دین) کی..یقینا یقینا اللہ تعالی قوت والے غالب ہیں..

3. أَنَّ الْقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللّٰهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ(البقرہ 165(

..(کافر اور ظالم جب عذاب دیکھیں گے تو پھر انہیں یقین آجائے گا کہ) بے شک ساری قوت صرف اللہ تعالی ہی کے پاس ہے اور اللہ تعالی سخت عذاب دینے والا ہے..

4. اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ (الذاریات 58(

..بے شک اللہ تعالی ہی رزق دینے والے، بہت قوت اور قدرت والے ہیں..

5. مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ ۗ إِنَّ اللّٰهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (الحج 74(..

6. اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ (الشوری 19(..

7. أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللّٰهَ الَّذِيْ خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً (حٰم سجده 15(

..اللہ تعالی ”قوت“ والے..اور قوت عطاء فرمانے والے..

1. ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ..

2. لا حول ولا قوۃ الا باللہ..

ان دو دعاؤں میں قوت کے خزانے پوشیدہ ہیں..اللہ تعالی کی صفت ”القوی“ سے روشنی اور فیض حاصل کریں..اور اللہ تعالی ہی کے لئے قوت کا اقرار کر کے..اللہ تعالی سے قوت مانگیں..پھر اس قوت کو اللہ تعالی ہی کے لئے خرچ کر کے..زمین کو..ایمان و امن سے..اور اپنے نامہ اعمال کو..حسنات اور فتوحات سے بھرلیں..

والسلام

خادم..

          لااله الاالله محمد رسول الله