<مکتوب خادم>
دائمی تعلق
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالیٰ امتِ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل فرمائیں..
آج 27 ستمبر 2022 بروز منگل..حجاز میں یکم ربیع الاول ۱۴۴۴ھ
ہے..جبکہ ہمارے ہاں 30 صفر ۱۴۴۴ھ ہے..یعنی ہمارے ہاں آج مغرب سے ”ربیع الاول“ کا مہینہ
شروع ہوگا..امت کی اکثریت کا خیال ہے کہ..حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی
ولادت شریفہ..ربیع الاول کے مہینہ میں ہوئی..جبکہ بعض مؤرخین کی رائے ہے کہ..آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ رمضان المبارک میں ہوئی ہے..ہم مسلمان الحمدللہ
سال کے بارہ مہینے..ہر مہینے کے تیس دن..ہر دن کے چوبیس گھنٹے..ہر گھنٹے کے ساٹھ
منٹ..اور ہر منٹ کے ساٹھ سیکنڈ..اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
نبوت اور رسالت کے سائے میں ہیں..
والحمدللہ رب العالمین..
ایک سچے مؤمن اور وفادار امتی کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلق..ہمیشہ
رہتا ہے..ہر جگہ رہتا ہے اور ہر حال میں رہتا ہے..یہ تعلق سالانہ، ماہانہ، ہفتہ
واری نہیں بلکہ دائمی ہے..اور ایسا ہی تعلق مطلوب ہے، محبوب ہے، مقبول ہے..آپ صلی
اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے تو بس اب ہر دن، ہر مہینہ، ہر سال اور ہر گھڑی آپ کے
نور سے منور اور آپ کے فیض سے معطر ہے..
صلی اللہ علیہ وسلم، صلی اللہ علیہ وسلم، صلی اللہ علیہ وسلم..
چاند رات کے مسنون اور مجرب اعمال کی یاد دہانی ہے..
والسلام
خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ