<مکتوب خادم>
المؤمنات
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ
تعالی نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی ”جماعت“ بنا دی ہے..
”وَٱلْمُؤْمِنُونَ
وَٱلْمُؤْمِنَٰتُ بَعْضُهُمْ
أَوْلِيَآءُ بَعْضٍۢ“
یعنی مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں..ایک دوسرے کے رفیق ہیں..ایک
دوسرے کے معاون ہیں، ایک دوسرے کے مددگار ہیں..
تفسیر خازن میں مرقوم ہے:-
”مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے
رفیق ہیں..آپس میں دینی محبت اور الفت رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے معین و مددگار ہیں“..
یہ ایمان والی محبت..اللہ تعالی کی رضا والی محبت..نفسانی
خواہشات اور گناہوں سے پاک محبت..اور فرشتوں جیسی پاکیزہ محبت..مسلمانوں کو ایک
ناقابل تسخیر امت بنا دیتی ہے..اللہ تعالی نے اس ایمانی محبت کی پانچ علامات بھی
اسی آیت مبارکہ میں بتا دی ہیں..اور اس محبت پر جو انعام ملے گا وہ بھی ارشاد فرما
دیا ہے..اللہ تعالی توفیق عطا فرمائیں تو سورہ التوبہ کی یہ آیت (71) ”فتح الجواد
“میں پڑھ لیں..بات یہی سمجھ آئے گی کہ..دین کی جس محنت میں مسلمان مرد..اور مسلمان
خواتین دونوں شریک ہوتے ہیں..وہی محنت مکمل کامیابی حاصل کرتی ہے..اور یہ
کہ..مسلمان عورتوں کے ذمہ بھی دین کا کام ہے..تعمیر مساجد کی مہم میں آج کے بعد
صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں..
31 دسمبر..اذان مغرب کے ساتھ یہ برکتوں سے
لبریز مہم مکمل ہو جائے گی ان شاء اللہ..ان تین دنوں کی محنت میں ”المؤمنات“..خصوصی
کردار ادا کریں..
اللہ تعالی آپ کو اپنی رحمت، محبت اور مغفرت نصیب فرمائیں..
والسلام
خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ