<مکتوب خادم>

میٹھے جاری چشمے

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی ”الواسع“ ہیں.. ”الباسط“ ہیں..اللہ تعالی کا نظام بہت وسیع ہے..کئی لوگ ”زندہ“ ہوتے ہیں..مگر ان کی نیکیاں کم ہوتی ہیں..پھر جب وہ مر جاتے ہیں ان کی نیکیوں میں اتنا اضافہ ہوتا ہے کہ پہاڑوں سے بھی زیادہ..اور یہ اضافہ ہوتا ہی چلا جاتا ہے..جبکہ بہت سے لوگ زندگی میں نیکی کرتے رہتے ہیں مگر ان کے مرنے کے بعد..ان کی نیکیاں بند ہو جاتی ہیں..یا بہت کم ہو جاتی ہیں..یہی حال گناہوں کا بھی ہے..بعض لوگوں کے مرتے ہی ان کے گناہ بھی بند ہوجاتے ہیں جبکہ..بعض لوگوں کے مرنے کے بعد ان کے گناہ اور زیادہ بڑھ جاتے ہیں اور بڑھتے ہی جاتے ہیں..مرزا قادیانی ملعون کو ہی دیکھ لیں..اس کے گناہ اس کے مرنے کے بعد کتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں..اس لئے ضروری ہے کہ زندگی سوچ سمجھ کر گزاری جائے..کیونکہ مرنے کے بعد بھی..انسان کے بہت سے کھاتے چلتے رہتے ہیں..اب جن لوگوں کو یہ فکر ہوتی ہے کہ..ہمارے مرنے کے بعد بھی ہماری نیکیاں جاری رہیں وہ اس کے لئے..بہت کوشش، فکر اور منصوبہ بندی کرتے ہیں..اس بارے میں عجیب و غریب واقعات ماضی میں ہمارے سامنے موجود ہیں..حضرات صحابہ کرام کے صدقات جاریہ تو قیامت تک کے ہیں..جب تک اسلام اور مسلمان موجود ہیں.. ان کے اجر میں حضرات صحابہ کرام بھی شریک ہیں..مگر اس کے باوجود انہوں نے اپنی نیکیوں کو جاری رکھنے کے لئے طرح طرح کے منصوبے شروع فرمائے..کئی صحابہ  کرام نے اپنی جائیدادوں کو دین کے..اور مسلمانوں کے مختلف کاموں کے لئے وقف کیا..اور پھر ان کا یہ ذوق امت میں جاری ہوگیا..ایسا بھی وقت آیا کہ پورے ملک کی اکثر جاگیریں اور جائیدادیں.. اللہ تعالی کے لئے وقف ہوتی تھیں..کتنے مزے کی بات ہے کہ جائیداد اللہ تعالی کے لئے وقف ہو گئی..اور حصے طئے ہوگئے کہ اس کی آمدن میں سے اتنا میرے غریب رشتہ داروں کو ملے گا.. اتنا جہاد میں دیا جائے گا..اتنا مساجد کی تعمیر کے لئے ہوگا.. اس میں سے ہر سال میرے لئے ایک حج اور دو بار عمرہ کرایا جائے گا..اس سے ہر سال اتنے قرآن مجید چھاپے اور تقسیم کئے جائیں گے..اور اتنا مال.. بھوکوں کو کھانا کھلانے کے لئے ہوگا..وغیرہ وغیرہ..

یہ تو بس ایک مثال ہے..ماضی کے مسلمانوں کے اوقاف، ان کی مالیت اور ان کی تقسیم کے واقعات لکھوں تو آپ حیران رہ جائیں گے..بس فکر ہو کہ..مرنے کے بعد اعمال صالحہ جاری رہیں تو پھر..اللہ تعالی بہت سے راستے اور اسباب عطاء فرما دیتے ہیں..کیونکہ..سب کچھ اللہ تعالی کا ہے..زمین بھی، آسمان بھی..دنیا بھی اور آخرت بھی..

والسلام

خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ