<مکتوب خادم>
حیرت انگیز زندگی
کا راز
السلام علیکم
ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی
”قساوت قلب“ سے ہماری حفاظت فرمائیں..
”قساوت قلب“ یعنی ”دل کی سختی، خرابی، زنگ آلودگی“ ایک خطرناک
”روحانی بیماری“ ہے..جس کا قرآن مجید میں تذکرہ آیا ہے..دل کا سخت ہو جانا، بے لچک
ہو جانا..اندھا بہرا ہو جانا، بے سمجھ ہو جانا..پھر نہ قرآن مجید کی آیات سن کر
رونا آتا ہے..نہ کوئی اثر ہوتا ہے.. نہ اپنے گناہوں پر ندامت رہتی ہے اور نہ
قبرستان میں جاکر اپنی موت کا خیال آتا ہے..
غفلت ہی غفلت..دل
میں نجاست ہی نجاست..زنگ ہی زنگ..اللہ تعالی سمجھاتے ہیں کہ..ہلاکت ہے ان کے لئے
جن کے دلوں پر قساوت چھا گئی ہو کہ..اللہ تعالی کی یاد سے گداز ہی نہیں ہوتے..اللہ
تعالی معاف فرمائے آجکل یہ مرض عام ہو چکا ہے..اسی لئے دین کی کوئی بات اثر نہیں
کرتی..مسلمان، مسلمان پر ظلم ڈھاتا ہے..مسلمان، مسلمان کو لوٹتا ہے مارتا
ہے..مہنگائی، ملاوٹ، ناپ تول میں کمی..اور چوری، خیانت..اور موت سے بے فکری..موت کی
تیاری سے بے فکری..
دل کی قساوت کا ایک
مؤثر علاج..زیادہ سے زیادہ صدقہ دینا ہے..اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنا
ہے..چونکہ دل کی قساوت ایک جہنمی بیماری ہے..اس لئے اسے مٹانے کے لئے..جتنی بھی
تکلیف ہو گوارہ کریں..اور زیادہ سے زیادہ مال..اللہ تعالی کی رضا کے لئے خرچ کریں..دو
فیصد، پانچ فیصد اور بیس فیصد کے حساب سے نکل کر.. آدھا مال،دو تہائی مال اور ایک
تہائی مال خرچ کرنے والے بنیں.. تب آپ ایک نئی زندگی پائیں گے..ایک نیا جہان دیکھیں
گے.. وہ زندگی اور جہان جس کا مال کے لالچی اور بخیل انسان خواب میں بھی تصور نہیں
کر سکتے..زیادہ مال دینے والوں کے مال میں کوئی کمی نہیں آتی..بلکہ وہ دل کے
بادشاہ بن جاتے ہیں..مضبوط دل، نرم گداز دل..کامیاب انسان اور زمین پر اللہ تعالی
کی نعمتیں تقسیم کرنے والے انسان..
یہ جو کچھ لکھا
ہے..بالکل یقینی ہے..کامیاب اور اعلی زندگی کا یہ راز قرآن مجید میں کئی جگہ
مذکورہے..خصوصا سورہ ”الحدید“ میں..دل چاہیے تو سمجھ کر پڑھ لیں..
والسلام
خادم....لااله
الااللہ محمد رسول اللہ