<مکتوب
خادم>
افطار کے وقت کی
ایک دعاء
السلام علیکم
ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی
”العظیم“ ہیں..
”وَھُوَ
العَلِّیُ العَظِیمُ“
العظیم..سب سے زیادہ
عظمت والے..بہت بڑے..ہمارے وہم و گمان سے بھی بڑے..”افطار“ کے وقت کی ایک
دعاء..بعض محدثین کرام نے لکھی ہے..اور اس کی فضیلت یہ بیان فرمائی ہے کہ..جو
مسلمان رمضان میں افطار کے وقت یہ دعاء پڑھ لے اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں..اس
کے بڑے بڑے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں..اور وہ گناہوں سے پاک صاف ہو جاتا ہے..روایت میں
آیا ہے کہ اس دعاء کے کلمات اپنے بعد والوں کو سکھاؤ..کیونکہ ان کلمات سے اللہ
تعالی محبت فرماتے ہیں..اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کلمات سے محبت
فرماتے ہیں..اور ان کلمات کی برکت سے دنیا اور آخرت کے معاملات سدھر جاتے ہیں..
(ابن
عساکر فی تاریخ مدینۃ دمشق)
افطار سے قبل
پڑھی جانے والی دعاء کے کلمات یہ ہیں:
”یَاعَظِيْمُ
يَاعَظِيْمُ، أَنْتَ إِلهِيْ، لاَ إِلَهَ غَيْرُكَ، اِغْفِرِ الذَّنْبَ
الْعَظِيْمَ، فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذَّنْبَ الْعَظِيْمَ إِلاَّ الْعَظِيْمُ“..
ترجمہ: اے بے
انتہا عظمت والے، اے بےحد عظمت والے..آپ میرے معبود ہیں، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں،آپ
بڑے گناہوں کو بخش دیجئے، بے شک بڑے گناہوں کو آپ عظمت والے کے سوا کوئی نہیں بخش
سکتا..
افطار کے وقت ایک
بار یا زیادہ بار اس دعاء کو توجہ سے مانگ لیا جائے اور ساتھ اول و آخر درود شریف
بھی پڑھ لیا جائے..افطار کے علاوہ ویسے بھی ان کلمات کو پڑھتے رہنا چاہیے اس لئے
اچھا ہوگا کہ تھوڑی سی محنت کرکے..یہ دعاء یاد کر لیں..
مغرب سے جمعہ شریف
اور مقابلہ حسن مرحبا!..
والسلام
خادم....لااله
الااللہ محمد رسول اللہ