<مکتوب خادم>

یوم الفرقان....فیصلے کا دن (۲)

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی کے بندے، اللہ تعالی کو اپنی جانیں بیچنے پر آئے تو پھر..زمین تا آسمان ہر چیز ان کے ساتھ ہوگئی..کافر اس لشکر میں اپنے ان افراد کو لے آئے تھے جو اس زمانے اور اس خطے میں ”کفر“ کی جڑ تھے..غزوہ بدر میں یہ ”جڑ“ کٹ گئی تو پھر دوبارہ..اس خطے میں ”کفر“ کبھی کھڑا نہ ہوسکا..اگرچہ غزوہ احد میں کفار پوری طاقت سے اترے.. غزوہ خندق میں وہ پوری جمعیت کے ساتھ آئے..مگر چونکہ ان کی جڑ کٹ چکی تھی تو ان کا ہر قدم اب پسپائی اور خاتمے کی طرف ہی بڑھ رہا تھا..قرآن مجید کا اعجاز دیکھیں.. فرمایا ”وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَافِرِينَ“..

غزوہ بدر میں مقصود..کافروں کی ”جڑ“ کاٹنا تھا..وہ دن اور آج کا دن تقریبا ساڑھے چودہ سو سال گزر چکے..اس خطے میں کفر دوبارہ برسر اقتدار نہیں آسکا..حالانکہ ہر دو چار صدیوں کے بعد دنیا میں تبدیلیاں آتی ہیں..کیا اب بھی قرآن مجید کے ”کلام الٰہی“ ہونے میں کوئی شک کرسکتا ہے؟..قرآن مجید کا ایک ایک لفظ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ..یہ واقعی اللہ تعالی کا کلام ہے..اور اس میں فرمائی گئی ہر بات سچی اور صادق ہے..غزوہ بدر نے ایمان اور کفر کو الگ الگ کر دیا..اور بالکل واضح کر دیا..چنانچہ اب بھی جو ”غزوہ بدر“ والوں کے ساتھ ہیں..ان کے لئے ایمان بھی واضح ہے اور کفر بھی واضح..مگر جو ”غزوہ بدر“ کو بھول گئے وہ.. کافروں کی تھوڑی سی ترقی اور غلبہ دیکھ کر..پھسلنے لگتے ہیں، بہکنے لگتے ہیں..کیونکہ وہ ”یوم الفرقان“ کی کسوٹی سے محروم ہیں..غزوہ بدر میں جہاد ہوا.. کونسا جہاد؟ یقینا قتال فی سبیل اللہ..اسی ”قتال فی سبیل اللہ“ ہی کو حق کے احقاق اور غلبے کا ذریعہ بنایا گیا..اب وہ لوگ جو جہاد کو نہیں مانتے..یا جہاد کا معنی بدلتے ہیں..یا مسلمان ہو کر بھی جہاد کی مخالفت کرتے ہیں..یا پوری زندگی جہاد کی نیت تک نہیں کرتے وہ مسلمان کہاں کھڑے ہیں؟..ان کا غزوہ بدر سے کیا تعلق ہے؟ ان کا غزوہ بدر کے سالار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تعلق ہے؟

 وہ سوچیں، فکر کریں اور توبہ کریں..اور وہ خوش نصیب جو..جہاد فی سبیل اللہ کو مانتے ہیں..اسمیں شرکت کا شرف رکھتے ہیں..اور اس میں حصہ ڈالتے ہیں..وہ اپنی خوش نصیبی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں..

یہی ”یوم الفرقان“ کا ہر زمانے کے لئے فیصلہ ہے..جہاد اور حق آپس میں لازم ملزوم ہیں..جہاد کو مانے بغیر کوئی حق کو نہیں پا سکتا..مغرب سے جمعہ شریف اور مقابلہ حسن مرحبا!..

والسلام

خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ