<مکتوب خادم>

ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..

اللہ تعالی کا شکر..دل سے شکر..روح سے شکر..الحمدللہ رب العالمین..بدری مقابلہ شاندار رہا..تاریخی رہا..عجیب با برکت اور پرنور رہا..سب محنت کرنے والوں کا شکریہ..دعاء اور فکر کرنے والوں کا شکریہ..سخاوت کا ہاتھ پھیلانے والوں کا شکریہ..

اللہ تعالی آپ سب کو بدر والوں کی نسبت عطاء فرمائیں..ڈھیروں جزائے خیر عطاء فرمائیں..آپکی..آپ کے والدین اور اہل و عیال کی مغفرت فرمائیں اور آپ کو دنیا و آخرت کی ناکامی، تنگی، ذلت اور رسوائی سے بچائیں..

غازیان بدر اور شہدائے بدر کے مبارک ناموں کی حرارت کہ..کراچی کے شیر بھی جاگ اٹھے اور سبقت لے اڑے..اور اہل کشمیر نے نئی تاریخ رقم کی..صوبہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بڑے صوبوں میں..اور صوبہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے چھوٹے صوبوں میں..”تاج اولیت و سابقیت“ حاصل کیا..جبکہ اضلاع میں یہ تاج ضلع سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ..اور ضلع سجاد آباد نے سر پر سجایا..ان سب کا خصوصی شکریہ اور ان کے لئے خصوصی دعائیں..باقی بھی الحمدللہ کوئی پیچھے نہیں رہا..مقابلہ جذبے اور اخلاص سے بھرپور کانٹے دار رہا..اور نتیجہ..گزشتہ بائیس سال میں سب سے اونچا..ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ..

آئیے! اللہ تعالی کے اس عظیم فضل اور نصرت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کریں..شکرانے کے نوافل ادا کریں..اور اللہ تعالی کی سچی بندگی..اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی غلامی کا عہد تازہ کریں..ایمان، اطاعت، تقوی، امانت اور دین اسلام کے لئے ہر طرح کی قربانی کا عہد..

والسلام

خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ