بسم
اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب
خادم>
میراث
کا علم
السلام
علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ
تعالی کے محبوب نبی....ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان گرامی
ہے......تعلموا الفرائض وعلموھا فانی امْرُءٌ مقبوض وھو اول علم یرفع (ابن ماجہ)
ترجمہ:
علم میراث سیکھو اور اسے سکھاؤ.....بے شک مجھے دنیا سے جانا ہے اور یہ علم سب سے
پہلے زمین سے اٹھا لیا جائے گا.......
دیکھیں
کتنی تاکید ہے کہ.....علم میراث سیکھو بھی اور سکھاؤ بھی....اور ساتھ مزید تاکید
کے لئے اسے بطور وصیت بنا دیا کہ میں نے دنیا سے پردہ فرمانا ہے......اور قرب قیامت
کی علامات میں سے ایک بری علامت یہ ہے کہ.....دین کا علم اٹھا لیا جائے
گا......اور دینی علوم میں سے سب سے پہلے جس علم سے انسانیت محروم ہوگی وہ ”میراث“
کا علم ہے.....پس ہر مسلمان خود کو اس بری علامت کا مصداق بننے سے بچائے......ضروری
درجے کا علم میراث ہر مسلمان سیکھے......دوسرے مسلمانوں کو سکھائے.....اس پر یقین
رکھے....اور اس پر لازمی عمل کرے......
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله