بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

مثالی مسلمانوں کی قدر کریں

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته...

اللہ تعالی ہم سب کو ”ایمان“ اور ”یقین“ نصیب فرمائیں.....

”طوفان اقصیٰ“ کو پندرہ دن ہو چلے.....صہیونی یہودیوں نے اب تک کیا پایا؟.....

نہ اب تک اپنے یرغمالی آزاد کرا سکے....نہ حماس اور مجاہدین کو کوئی خاص نقصان پہنچا سکے.....نہ ابھی تک ”غزہ“ سے چلنے والے راکٹوں کو روک سکے....اور نہ ہی اب تک غزہ میں ایک قدم رکھ سکے.....”اسرائیل“ کی جس ”ہوش ربا“ طاقت کا چرچہ اور شور تھا اس لحاظ سے تو اب تک یہودیوں کے لئے ناکامی ہی ناکامی ہے...بمباری کے ذریعے نہتے عام شہریوں کو شہید کرنا کون سی بہادری ہے اور کون سی طاقت؟ ڈینگی مچھر روز معلوم نہیں کتنے لوگوں کو مار دیتے ہیں.....سانپ روزانہ کتنے لوگوں کو اپنے زہر سے قتل کر دیتے ہیں......آپ ان معلومات کو پڑھیں تو آپ کو ”اسرائیل“ اپنی قتل و غارت میں مچھر اور سانپ سے بھی کافی کمزور نظر آئے گا......اپنے اس لاڈلے پاگل کتے کو تسلی اور حوصلہ دینے کے لئے امریکی صدر نے اسرائیل کا دورہ کیا.....پھر برطانوی وزیراعظم جا پہنچا.......اسرائیل اگر طاقتور ہے تو اسے ان حوصلوں پُرسوں کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے؟

دوسری طرف فلسطینی مجاہدین اکیلے ہیں.....نہ ان کے پاس کوئی مسلم حکمران پہنچا......نہ اب تک امداد کا راستہ کھلا.......مگر عزائم ایسے بلند کہ پہاڑوں کو بھی پسینہ آجائے......اہل ایمان کو چاہیے کہ وہ.....فلسطینی مجاہدین اور فلسطینی مسلمانوں کے مقام کو پہچانیں......انہوں نے عالم اسلام کے اس دشمن کو بے آبرو کیا ہے......جسے ساری دنیا کے مسلمان ناقابل تسخیر سمجھ بیٹھے تھے.....تمام اہل ایمان فلسطین کے مجاہدین اور عوام کے لئے دعاؤں کا اہتمام کریں.....ان کے ساتھ مل کر لڑنے کا عزم کریں.....ان کا مالی تعاون کریں.....اور انہیں اپنے دل اور دماغ کی تنگ سوچوں کا نشانہ نہ بنائیں کہ.......ان کے پیچھے ایران ہے.....یا ان کا لباس ایسا ہے....وغیرہ......جنگ ہوتی ہے تو اللہ تعالی لوگوں کو گروہوں میں تقسیم فرما دیتے ہیں......شمالی کوریا کیمونسٹ ہے.....روس بھی مسلمان ملک نہیں......برازیل اور وینزویلا میں بھی غیر مسلموں کی حکومت ہے....مگر وہ اپنے اپنے مفادات اور نظریات کے تحت فلسطینی مجاہدین کی حمایت کر رہے ہیں.....ہم مسلمانوں کو تو یہ دیکھنا ہے کہ......خود فلسطینی مجاہدین کون ہیں؟ ماشاءاللہ قابل رشک مثالی مسلمان......راسخ اہل علم.....مکمل اہل سنت و الجماعت اور حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالی کے پیروکار.....اللہ کرے ہر کوئی ان کی مدد کو آگے بڑھے خواہ کوئی مسلمان ہو یا غیر مسلم......اگر سارے مسلمان ان کی مدد کے لئے کھڑے ہو جائیں تو پھر انہیں کسی اور کی مدد درکار ہی نہیں ہوگی......اسرائیل ان پر بمباری کر کے ان کے بدن زخمی کرے....اور مسلمان ان کو ایران نواز قرار دے کر ان کے دل زخمی کریں.....یہ بات اہل ایمان کو زیب نہیں دیتی......

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله