بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
مناظر نُصرت
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کی ”نصرت“ زمین پر اُتری
ہوئی ہے.....اہل اسلام اس ”نصرت“ کو ”محسوس“ کریں..... اس پر اللہ تعالی کا شکر
ادا کریں.....اور اس نصرت کی قدر کریں.....حماس کے مجاہدین کا یہودیوں پر اتنا بڑا
حملہ کیا اللہ تعالی کی ”نصرت“ کے بغیر ممکن تھا؟......بالکل نہیں....اللہ تعالی
نے اپنی نصرت سے ان کے دل مضبوط فرمائے.....اللہ تعالی نے اپنی نصرت سے ان کا
منصوبہ خفیہ رکھا.....اللہ تعالی نے اپنی نصرت سے انہیں ریڈاروں، سیٹلائٹوں اور
جاسوسوں سے مخفی رکھا.....اللہ تعالی نے انہیں اپنی نصرت سے اسرائیل میں داخل ہونے
کی طاقت دی.....اللہ تعالی نے انہیں اسرائیل کے ”خفیہ ادارے“ پر حملے کی ہمت دی.....جہاں
سے انہوں نے اسرائیل کے بڑے بڑے راز حاصل کر لئے.....خفیہ فائلوں سے غزہ میں موجود
جاسوسوں کا پتہ چلا لیا....اور انہیں راستے سے ہٹا دیا....اور اسرائیل کے بہت سے
جنگی راز اپنے قبضے میں لے لئے.....یہ سب اللہ تعالی کی نصرت سے ہوا......ورنہ یہودیوں
نے نگرانی اور تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی.....اللہ تعالی نے ”اہل غزہ“ پر
نصرت نازل فرمائی.....اور انمیں سے ”شہداء“ کو قبول فرمایا......”شہید“ ہونا کوئی
معمولی نعمت اور فضیلت نہیں.....اور شہادت بھی کافر اہل کتاب کے ہاتھوں سے......یہ
اللہ تعالی کی نصرت ہے کہ اتنی بڑی قربانی......اور اتنی عظیم آزمائش میں بھی
”غزہ“ کے مسلمان ثابت قدم ہیں.....انہوں نے نہ مجاہدین کو نکالا.....اور نہ اسرائیل
کے سامنے جھکے......اے اہل زمین! مبارک ہو اللہ تعالی کی نصرت زمین پر اتر رہی
ہے.....اور کھلی انکھوں سے نظر آرہی ہے.....اور جس زمانے میں اللہ تعالی کی نصرت
اترتی ہے......وہ ”زمانہ“ خیر اور برکت والا ہو جاتا ہے.....فلسطین کے چھوٹے چھوٹے
خوبصورت معصوم مسلمان بچے.......جنت کے پرندے بن بن کر اڑ رہے ہیں.....ملعون یہودی
خوف اور پریشانی میں ہیں......صہیونیوں کو غزہ میں ”موت“......اور اہل ایمان کو
غزہ میں ”حیات“ نظر آرہی ہے.....
اے مسلمانو! اللہ تعالی کی طرف ہم سب
رجوع کریں.....اپنے گناہوں کی معافی مانگیں......غفلت والی زندگی سے توبہ کریں........اور
ہم لوٹ آئیں....اللہ تعالی کی طرف.....رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف....اپنے دین کی طرف.....اور جہاد فی سبیل اللہ کی طرف......
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول
الله