بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

وَاغَوثَاہُ یا اَللّٰهُ

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..

الله تعالی ”فلسطینی“ مسلمانوں اور مجاہدین کی حفاظت فرمائیں:-

”اَللّٰهُمَّ احْفَظْهُم مِّنۢ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمٰنِهِمْ وَعَنْ شَمَآئِلِهِمْ وَمِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِھِمْ“

اللہ تعالی انہیں اپنی نصرت اور حفاظت کے پردے نصیب فرمائیں:-

”اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِھِمْ وَاٰمِنْ رَّوْعَاتِھِمْ“

اللہ تعالی ان کی مدد کے لئے اپنے خصوصی لشکر نازل فرمائیں:-

”اَللّٰهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ ھَازِمَ الْاَحْزَابِ اِھْزِمِ الْیَہُوْدَ وَالْکُفَّارَ وَانْصُرِ الْمُجَاھِدِیْنَ فِیْ سَبِیْلِکَ وَاَیِّدُھُمْ بِجُنُوْدِکَ وَ نَصْرِکَ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ“

معلوم نہیں!.....مسلم حکمرانوں کے سینے میں دل ہیں یا پتھر؟......مصر، اردن، لبنان کے تو بالکل پڑوس میں......جبکہ دیگر ممالک بھی زیادہ دور نہیں.....”غزہ“ پر ”اصحاب الاُخدود“ والی آگ برس رہی ہے......ملعون، خبیث، بزدل یہودی میدان میں لڑ نہیں سکے......اب چھوٹے چھوٹے معصوم پھولوں کو شہید کر رہے ہیں......ہر دن ظلم اور بربریت کی دلخراش داستان ہے......کیا فائدہ اقوام متحدہ کا؟

آج تک کسی مظلوم کو اس کا حق نہیں دلا سکی.......اللہ تعالی ظالموں پر اپنا قہر و غضب نازل فرمائیں......اور ان کی ڈھیلی رسی کو کھینچ دیں......یا اللہ! فلسطینی مسلمانوں کے لئے....اور مجاہدین کی نصرت کے لئے آپ کے در پر ہی فریاد ہے:-

”وَاغَوثَاہُ یا اَللّٰهُ......وَاغَوثَاہُ یا اَللّٰهُ......وَاغَوثَاہُ یا اَللّٰهُ“.........

مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!

والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله