بسم الله الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
مقدس اسماء الحسنٰی کی برکت
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته...
اللہ تعالی اپنے مبارک،مقدس اور عظیم
”اسماء الحسنٰی“ کی برکت سے”اہل فلسطین“ اور ”مجاہدین اقصی“ کی نصرت اور حفاظت
فرمائیں.....
اللہ تعالی کی”اہل غزہ“ پر خاص نظر
کرم ہے....اللہ تعالی ہر کچھ عرصہ بعد ان میں سے ”شہداء“ قبول فرماتے ہیں....اور
پھر انہیں پہلے سے زیادہ قوت، کثرت اور ہمت عطاء فرما دیتے ہیں....جب ان پر یہودی
مظالم کی ابتداء ہوئی تو وہ کُل سات لاکھ تھے...جبکہ کئی حملوں، جنگوں اور مسلم کش
بمباریوں کے بعد آج ان کی تعداد ماشاءاللہ تئیس (23) لاکھ ہے....جنمیں سے حال ہی میں”دس
ہزار “ ”شہداء کرام“ بن چکے ہیں....شیخ احمد القطان رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے
تھے....اے اہل غزہ! آپ لوگ باقی مسلمانوں سے دس صدیاں آگے ہیں...ایمان میں، ہمت میں
اور قربانی میں...اے اہل غزہ! ہمیں بھی وہ سکھا دو جو اللہ تعالی نے آپ کو سکھایا
ہے....ہاں بے شک! اسلام کے سب سے بڑے دشمن کے راستے کی بظاہر واحد رکاوٹ یہی اہل
غزہ ہیں...جنہیں آج ایٹمی حملے کی دھمکی صہیونی چوہے دے رہے ہیں...دو چار دن پہلے
خیال آیا کہ....غزہ میں پھر جنگ ہو رہی ہے....مگر ابھی تک شیخ احمد القطان کا کوئی
نیا بیان سامنے نہیں آیا.... وہ پہاڑوں کو لرزانے اور دلوں کو گرمانے والے خطیب
تھے....تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ وہ سال دو سال پہلے انتقال فرما چکے ہیں....رحمہ
اللہ تعالی بفضلہ و غفرلہ....اللہ تعالی امت مسلمہ میں ”جہادی خطباء“ کی کثرت
فرمائے....یا اللہ! اہل غزہ پر اپنے عظیم اسماء الحسنٰی کی برکت ظاہر فرمائیے...آمین
یا ارحم الراحمین....
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول
الله