بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
مبارک نصاب
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته...
اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کو ایمان
نصیب فرمائیں.....ایمان کامل، ایمان دائم، ایمان قلبی...ہم پر لازم ہے کہ ہم ایمان
کو سیکھیں...ایمان کو سمجھیں...ایمان کو دل میں اتاریں اور ایمان کو سب سے بڑی
دولت اور سب سے بڑی نعمت سمجھیں....
ایمان کہتے ہیں......لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ....کی شہادت کو...یعنی دل سے یقین اور زبان سے اقرار کہ....اللہ
تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں...اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے
رسول ہیں.....ملائکہ یعنی فرشتوں پر ایمان...اللہ تعالی کی تمام کتابوں پر ایمان...تمام
انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام پر ایمان...آخرت کے دن یعنی قیامت پر ایمان...تقدیر
پر ایمان...اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر ایمان.......
یہ سب ایمان کے ارکان ہیں... جماعت
کے تمام غیر علماء ساتھیوں سے گزارش ہے...بہت تاکیدی گزارش کہ...کلمہ طیبہ اور
کلمہ شہادت کے الفاظ درست کریں، ان کا معنی اور مطلب سمجھیں...ایمان کے ارکان کو
سمجھیں...اور ضروری عقائد کا علم حاصل کریں...اور اپنے گھروں میں بھی اس کی تعلیم
دیں...صرف خاندانی طور پر مسلمان ہونا کافی نہیں ہے...ایمان عظیم دولت ہے...اس کی
قدر کریں...اور جماعت کے تمام ساتھی کلمہ طیبہ کے بارہ سو والے ورد کا توجہ سے
اہتمام کریں...اس کے بعد دوسری چیز ”اقامت صلوٰۃ“ ہے...نماز کو مکمل اہتمام سے اپنی
زندگی میں لانا...نماز کو اپنی زندگی کا سب سے ضروری، لازمی اور اہم کام
بنانا...نماز پوری پوری ادا کرنا...با جماعت ادا کرنا...اور نماز میں مسلسل ترقی
کرنا...مسلمان اور نماز میں سستی؟ یہ سمجھ میں آنے والی بات نہیں...کیونکہ نماز میں
سستی ”منافق“ کا طریقہ ہے...اور منافق کی عادت ہے...دین کی ساری عمارت ”نماز“ کے
ستون پر کھڑی ہے...ستون کمزور ہوگا تو عمارت گر جائے گی...ہر وہ تعلق، ہر وہ محبت،
ہر وہ نوکری، ہر وہ مصروفیت جو نماز میں خلل ڈالتی ہو اسے چھوڑ دیں...اور سچے
مؤمن، سچے مسلمان کی طرح نماز کو قائم کریں...جماعت کے تمام افراد.....نماز کو اپنی
زندگی کا سب سے ضروری...اور سب سے اہم کام بنا کر......اپنے گھروں اور تمام
مسلمانوں میں اس کی محنت کریں....وہ افراد جو جماعت کا حصہ ہیں مگر کلمہ طیبہ اور
اقامت صلوۃ میں کمزور ہیں...وہ جماعت کا پورا فیض نہیں پا سکیں گے.....جماعت کی عظیم
روحانی نسبت پانے کے لئے...کلمہ طیبہ، اقامت صلوٰۃ...اور جہاد فی سبیل اللہ سے
مضبوط تعلق لازم ہے......”جہاد فی سبیل اللہ“ کی اہمیت دل میں اتارنے کے لئے ”مدینہ
مدینہ“ کا تازہ مضمون بار بار پڑھیں....
والسلام
خادم......لااله الاالله محمد رسول
الله