بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
خوشی اور غم ساتھ ساتھ
السلام علیکم ورحمةالله
وبرکاته...
اللہ اللہ رَبِّیْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ
شَیْئًا.....”جہاد اقصیٰ“ میں اللہ تعالی کی نصرت کے عجیب مناظر سامنے آرہے ہیں...مثلاً
(۱) اسرائیل، امریکہ، برطانیہ
اور فرانس اپنا سارا زور....اور اپنی تمام ٹیکنالوجیز استعمال کر کے بھی....مجاہدین
سے ابھی تک اپنا ایک قیدی بھی نہیں چھڑا سکے.......
(۲) اسرائیل اتنا خوفزدہ اور
بدحواس ہو چکا ہے کہ دو دن پہلے اس نے حماس کی قید میں موجود اپنے تین افراد کو
مار گرایا...جس کی وجہ سے اسرائیل میں مظاہرے اور اختلافات پھوٹ پڑے ہیں...
(۳) یہودیوں کے کئی فوجی آپس کی
لڑائی میں مارے جا چکے ہیں...خود اسرائیل نے بیس فوجیوں کی اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں
ہلاکت کو تسلیم کیا ہے....
(٤) یہودیوں کے اشاروں پر ناچنے والی
”اقوام متحدہ“ میں ہر دوسرے روز یہودیوں کے خلاف قراردادیں منظور ہو رہی ہیں....اور
آٹھ دس ملکوں کے علاوہ تمام ممالک اسرائیل کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں....
(۵) روز درجنوں افراد کے جنازے
اٹھانے والے فلسطینی مسلمان آج بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح حماس کے ساتھ
کھڑے ہیں...حالیہ ایک سروے میں اکثر فلسطینی مسلمانوں نے حماس کی حمایت کا اعادہ کیا
ہے..........
خلاصہ یہ کہ......آج کل غزہ میں
مسلمانوں کی ایک مختصر سی آبادی پر.....ایک پوری عالمی جنگ عظیم مسلط ہے....مگر اس
جنگ میں فتح مسلمانوں کو مل رہی ہے....جبکہ عالمی اتحاد روزانہ ذلت اور شکست اٹھا
رہا ہے....مگر چونکہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے...اور روزانہ
درجنوں مسلمان شہید ہو رہے ہیں تو اس غم اور صدمے کی وجہ سے.......مسلمان اپنی
فتوحات کی خوشیاں محسوس نہیں کر پا رہے......ہاں بے شک....یہی قدرت کا نظام ہے جس
کا تذکرہ قرآن مجید کی سورہ ”الحدید“ میں موجود ہے...والحمدللہ رب العالمین............بے
شک دنیا میں خوشی اور غم ساتھ ساتھ چلتے ہیں......مگر آخرت میں اہل ایمان کے
لئے...خوشی ہی خوشی ہوگی......لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَلَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ...............
والسلام
خادم......لااله الاالله محمد رسول
الله