بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
کونسا اور کیسا نیا سال؟
السلام علیکم ورحمةالله
وبرکاته...
اللہ تعالی نے ”اسلام“ میں جو ”عزت“
رکھی ہے...اللہ تعالی سب مسلمانوں کو اس کا ”احساس“ نصیب فرمائیں...ہم مسلمانوں کے
پاس الحمدللہ...سب کچھ موجود ہے...اور یہی سب کچھ اللہ تعالی کا ”پسندیدہ“ ہے...دین
اسلام....قرآن مجید....حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم...کعبہ شریف...مسجد نبوی شریف...مسجد
اقصیٰ شریف...کلمہ طیبہ، نماز، روزہ، حج، زکوۃ اور جہاد....حتی کہ ہمارا ”کیلنڈر“
بھی اپنا ہے...تقویم اور تاریخ بھی اپنی...ہمارا سال ”محرم الحرام“ کے مہینے سے
شروع ہوتا ہے...محرم، صفر، ربیع الاول، ربیع الآخر، جمادی الاولی، جمادی الآخرۃ،
رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذوالقعدہ، ذوالحجہ........یہ کل بارہ مہینے ہیں...ان میں
چار مہینے زیادہ احترام اور حرمت والے ہیں...محرم، رجب، ذوالقعدہ اور
ذوالحجہ.....ہمارے مہینوں کی ترتیب...اللہ تعالی نے خود مقرر فرمائی ہے اور انہیں
چاند کے ساتھ جوڑ دیا ہے...یوں ہم...اپنے ہر مہینے میں ہر موسم کا لطف پا لیتے ہیں...چنانچہ
رمضان...کبھی گرم، کبھی ٹھنڈا اور کبھی معتدل ملتا ہے...یہی حال ہماری ”عیدوں“ کا
بھی ہے... حضرات صحابہ کرام کے اجماع سے ہماری تاریخ کا کیلنڈر....حضور اقدس صلی
اللہ علیہ وسلم کی ہجرت مبارکہ سے شروع ہوتا ہے...چنانچہ اس حساب سے آج کل سال
١٤٤٥ھ چل رہا ہے...اور آج اس سال کے چھٹے مہینے ”جمادی الآخرہ“ کی سترہ (17) تاریخ
ہے...تو پھر آج کون سا نیا سال؟..اور کیسا نیا سال؟....
ہم ”کرسچن“ نہیں...الحمدللہ مسلمان ہیں...محمدی
ہیں...تو پھر ہمارا صلیبی سال سے کیا تعلق؟...یہ اتفاق ہے اور آزمائش ہے کہ...آجکل
دنیا پر کافروں، ظالموں کی حکومت ہے...وہی کافر اور ظالم جو روز ”غزہ“ میں ہمارے
معصوم بچوں کو مار رہے ہیں...ہماری بیٹیوں کو شہید کر رہے ہیں...آگے آگے ”اسرائیل“
ہے اور اس کے پیچھے امریکہ، برطانیہ، فرانس وغیرہ...یہ سارے خبیث، دجال،
قاتل...اسرائیل کو اسلحہ اور مدد دے رہے ہیں...اور اقوام متحدہ صرف اوپر اوپر سے
شور مچا رہی ہے...ہمارے دل غم اور غصے سے پھٹ رہے ہیں...کبھی افغانستان، کبھی عراق
اور کبھی شام...ان درندوں کی پیاس مسلمانوں کے خون سے بجھ ہی نہیں رہی...پھر بھی
ہم ان کے سال منائیں...ان کی مصنوعات خریدیں اور ان کو مہذب مانیں تو ہمارے لئے
ڈوب مرنے کا مقام ہے...
ان شاءاللہ...اسلام پھر غالب
ہوگا...تب خون کے ایک ایک قطرے کا پورا پورا حساب ہوگا......ان شاءاللہ...ولا حول
ولا قوۃ الا باللہ....
والسلام
خادم......لااله الاالله محمد رسول
الله