بسم اللہ الرحمن الرحیم

<مکتوب خادم>

ملی جلی خبریں

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته...

اللہ تعالی دنیا کی محبت اور موت کی نفرت سے نجات اور حفاظت نصیب فرمائیں....

”اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ حُبِّ الدُنْيَا وَكَرَاهِيَّةِ الْمَوْتِ“

ساری دنیا ”عالمی عدالت انصاف“ کی طرف امید سے دیکھ رہی تھی....مگر وہاں سے ”جنگ بندی“ کا فیصلہ نہ آ سکا...ایمان والے پہلے بھی...اللہ تعالی کے بھروسے پر تھے...اب بھی اسی پر ”توکل“ رکھتے ہیں...دنیا کی عدالتیں کبھی اہل ایمان کو انصاف فراہم نہیں کرتیں...پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ...محترم بھائی حافظ شاہد لطیف صاحب شہید کے قاتل پکڑے گئے ہیں...اور ان قاتلوں کے پیچھے انڈیا کے سرکاری خفیہ ادارے تھے...جب ثابت ہو گیا کہ انڈیا قاتل ہے تو کم از کم سفارتی تعلقات تو معطل کئے جاتے...دنیا والوں کے سامنے شور مچانے سے کچھ نہیں ہوگا...صرف ملک کا سرمایہ اور وقت برباد ہوگا...کیونکہ سارے کفار مسلمانوں کے خلاف متحد ہو چکے ہیں...انڈیا نے ہمارا بہت قیمتی خون بہایا ہے...یہ شہداء کرام لاوارث نہیں ہیں...ان شاء اللہ مکمل قصاص ہوگا اور بھرپور بدلہ...فلسطینی مجاہدین نے الحمدللہ پچھلے دو چار دن میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں....درجنوں صہیونی فوجی مارے گئے ہیں...اور اسرائیل میں ہر طرف ماتم ہے...کچھ عرصہ بعد اسرائیل کی ہر گلی میں لنگڑوں اور معذوروں کی بھرمار ہوگی کیونکہ روزانہ...اس کے فوجی زخمی اور معذور ہو رہے ہیں...اُدھر جنت کی آبادی بھی جاری ہے...اٹھائیس ہزار فلسطینی جام شہادت نوش فرما چکے ہیں...یہ ان کے خون کی کرامت ہے کہ...تین ماہ سے زائد ہر حربہ اور ہر اسلحہ استعمال کر کے اسرائیل اب تک...اپنا ایک ہدف بھی حاصل نہیں کر سکا...

والسلام

خادم......لااله الاالله محمد رسول الله