بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
دو دعاؤں کا خلاصہ
السلام علیکم ورحمةالله
وبرکاته..
اللہ تعالی ”دعوت و انفاق“ کی محنت
کو قبول فرمائیں...عرض کیا تھا کہ اس بار کی عظیم اور مبارک مہم کے لئے دو دعائیں
ہیں...
(۱) ”بِسْمِ اللّٰهِ تَوَکَّلْتُ
عَلَی اللّٰهِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ
اِلاَّ بِاللّٰهِ“
(۲) ”وَكَفىٰ بِاللّٰهِ
وَكِيْلًا“
پہلی دعاء کے بارے میں آپ نے پڑھ لیا
کہ یہ ”حدیث صحیح“ میں آئی ہے...اور اس کی برکت سے رہنمائی، کفایت اور وقایت ملتی
ہے...اور یہ دعاء پڑھتے ہی شیطان دور بھاگ جاتا ہے...گھر سے نکلتے وقت چونکہ انسان
کو ہدایت (رہنمائی)...کفایت اور حفاظت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے تو اس موقع پر خاص
طور سے یہ دعاء سکھلائی گئی... ورنہ آپ اسے ہر جگہ، ہر موقع اور ہر کام میں پڑھ کر
یہ سارے فوائد حاصل کر سکتے ہیں....... دوسری دعاء قرآن مجید کے مبارک الفاظ ہیں:-
”وَكَفىٰ بِاللّٰهِ وَكِيْلًا“
آپ سوچیں گے کہ اس میں تو کچھ مانگا
نہیں گیا تو پھر یہ ”دعاء“ کیسے بن گئی؟ اس کا ترجمہ ہے...اور کافی ہے اللہ تعالی
وکیل...یعنی کام بنانے والا....جواب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی تعریف، حمد اور ثنا
کرنا بھی دعاء ہے...اور اللہ تعالی کی جس صفت کا ورد کیا جائے اس صفت کے فیوض اور
انوارات انسان کو حاصل ہو جاتے ہیں....تو”وَكَفىٰ بِاللّٰهِ وَكِيْلًا“ کے ورد
سے ہم اللہ تعالی کے اسم مبارک ”الوکیل“ کی
برکات سمیٹ سکتے ہیں....یوں ہمیں ان شاءاللہ حفاظت، کفالت اور اعانت تینوں...اللہ
تعالی کی طرف سے نصیب ہو جائیں گی ان شاءاللہ... ان دو دعاؤں کے بارے میں ایک اور
اہم بات باقی ہے وہ اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ تعالی...
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول
الله