بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
اَللّٰہُ الکافِی
السلام علیکم ورحمةالله
وبرکاته..
اللہ
تعالی اپنے بندوں کے لئے ”کافی“ ہیں...یعنی ہر معاملے میں ان کی ”کفایت“ فرمانے
والے...پوری پوری مدد فرمانے والے.....
مشرکین
عرب کے تین بڑے نقلی خدا تھے (۱) لات(۲) عُزّٰی (۳) منات...
انہوں
نے تین مقامات پر ان کے بہت بڑے اور بہت قیمتی ”بت“ نصب کر رکھے تھے....حضور اقدس
صلی اللہ علیہ وسلم نے ”فتح مکہ“ کے فورا بعد....ان تینوں ”بتوں“ کو گرانے کے لئے
جہادی دستے روانہ فرمائے...صحابہ کرام کے جہادی دستوں نے مختلف مقامات پر نصب ان تینوں
بتوں کو گرا دیا...اس عظیم اور مبارک عمل کے دوران ہر جگہ بڑے دلچسپ اور عجیب و غریب
واقعات پیش آئے.....ہو سکے تو ضرور مطالعہ فرما لیں...ان تینوں میں سے ”لات“ نامی
بت ”طائف“ میں تھا...جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گرانے کے لئے صحابہ کرام
کو بھیجا تو قبیلہ ثقیف کے عمائدین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے....انہوں نے درخواست کی کہ آپ صرف تین سال کے لئے یہ ”بت“ نہ گرائیں...بعد میں
گرا دیں...آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار فرمایا تو انہوں نے دو سال کی...اور پھر
ایک سال کی درخواست دی....اور اس کے لئے طرح طرح کے بہانے، دھمکیاں اور دلائل پیش
کئے...تفسیر قرطبی میں ہے کہ جب انہوں نے ایک سال کی مدت مانگی کہ...صرف ایک سال
آپ اس بت کو نہ گرائیں...اسطرح ہماری عزت بڑھ جائے گی (اور قوم ساری کی ساری
مسلمان ہو جائے گی وغیرہ وغیرہ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑا سوچنے لگے...اسی
وقت آیت نازل ہوئی کہ.......
آپ
کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانیں اور اللہ تعالی پر توکل کریں...وَ كَفٰى
بِاللّٰهِ وَكِیْلًا...کہ اللہ تعالی ان تمام خدشات کے لئے ”کافی“ ہیں...جو یہ پیش
کر رہے ہیں...آپ نہ ان کی دشمنی کی فکر کریں...نہ قوم میں کسی فتنے کے ابھرنے کی...اور
نہ مسلمانوں کی معاشی کمزوری کی...اللہ تعالی آپ کا ”وکیل“ ہے...اور اس کا وکیل
ہونا آپ کے لئے کافی ہے....
”وَ
كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا“
یعنی
ہر معاملے میں پوری پوری مدد فرمانے والا...اور آپ کا ہر کام بنانے والا...
آج
ساری دنیا کے کفار و منافقین کا مسلمانوں سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ.......بے شک نمازیں
پڑھو.... مسجدیں بناؤ.....ہمارے ملکوں کے دورے کرو...دینی بیانات کرو...روزے
رکھو...مگر جہاد کا نام نہ لو......جہاد کے قریب نہ جاؤ.....
ایسے
وقت میں ہر سچے مؤمن کے لئے یہی حکم ہے کہ وہ......کافروں اور منافقوں کی بات نہ
مانے....اور اللہ تعالی پر توکل کرے....اور دل سے نعرہ لگائے کہ.....بِسْمِ
اللّٰهِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰهِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ
بِاللّٰهِ......”وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا“....
مغرب
سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله
الاالله محمد رسول الله